مائیکروسافٹ کے سی ای او نے پی ایم مودی سے کی ملاقات، ملک میں ’اے آئی ہَب‘ بنانے کے لیے 17.5 بلین ڈالر سرمایہ کری کا وعدہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’جب بات اے آئی کی آتی ہے تو دنیا ہندوستان کو امید کی نظروں سے دیکھتی ہے۔ ستیہ نڈیلا کے ساتھ بہت مفید بات چیت ہوئی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی اور مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا، تصویر بشکریہ&nbsp;<a href="https://x.com/satyanadella">@satyanadella</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے منگل (9 دسمبر) کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد مائیکروسافٹ نے ہندوستان میں 1.5 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا ہے، جو ایشیا میں اس کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستان میں اے آئی کی ترقی کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے اور ہنر کے فروغ کے لیے 17.5 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔ اس سے ہندوستان کے ’اے آئی فرسٹ‘ میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر کہا کہ ’’جب بات اے آئی کی آتی ہے تو دنیا ہندوستان کو امید کی نظروں سے دیکھتی ہے۔ ستیہ نڈیلا کے ساتھ بہت مفید بات چیت ہوئی ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہندوستان وہ جگہ بن رہا ہے، جہاں مائیکروسافٹ ایشیا میں اپنی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گی۔ ہندوستان کے نوجوان اس موقع کا فائدہ اٹھا کر ایجادات کریں گے اور ایک بہتر دنیا کے لیے اے آئی کی طاقت کا فائدہ اٹھائیں گے۔‘‘


واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں بھی وزیر اعظم مودی اور مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا کی ملاقات ہوئی تھی۔ اس وقت مائیکروسافٹ کے سی ای او نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کہا تھا کہ وہ اے آئی شعبہ میں ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’ہندوستان کو اے آئی میں سرفہرست بنانے کے اپنے عزم اورملک میں اس کی مسلسل توسیع اور ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس اے آئی پلیٹ فارم کی تبدیلی سے ہر ہندوستانی کو فائدہ ملے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ستیہ نڈیلا ابھی مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔ انہوں نے 2014 میں اسٹیو بالمر کے ہٹنے کے بعد مائیکروسافٹ کے سی ای او کا عہدہ سنبھلا تھا۔ اس کے بعد 2021 میں وہ جان ڈبلیو تھامپسن کے ہٹنے کے بعد مائیکروسافٹ کے چیئرمین بنے تھے۔ اس سے قبل وہ مائیکروسافٹ کے کلاؤڈ اور انٹرپرائز گروپ کے ایگزیکٹو نائب صدر تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔