ریاستیں سامان یا افراد کی آمد و رفت پر روک نہیں لگا سکتیں: وزارت داخلہ

ان لاک-3 کی رہنما ہدایات میں صاف لکھا ہوا ہے کہ آمد و رفت کے لیے لوگوں کو الگ سے منظوری لینے یا ای پاس لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ آر ایس ٹی وی
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ آر ایس ٹی وی
user

یو این آئی

کچھ ریاستوں اور اضلاع کے ذریعہ لوگوں اور سامان کے مقامی سطح اور ایک سے دوسری ریاست میں آمدورفت پر روک لگائے جانے کی رپورٹوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کی رپورٹ ان لاک-3 کے تعلق سے جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔

مرکزی داخلہ سیکریٹری نے آج سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیراہتمام علاقوں کے داخلہ سیکریٹریوں کو خط لکھ کر کہا ہےکہ وہ ریاستوں کے اندر اور ایک ریاست سے دوسری ریاست میں لوگوں کے اور سامان کے آمدورفت پر پابندی نہیں لگاسکتے۔


انہوں نے اس خط میں کورونا وبا کے پیش نظر نافذ لاک ڈون سے باہر نکلنے کے لیے ان لاک -3 کے اعلان کی ہدایات کے پیرا پانچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں واضح طور سے لکھا ہوا ہے کہ کوئی بھی ریاست مقامی سطح پر اور ایک سے دوسری ریاست میں لوگوں اور سامان کی آمدورفت پر اپنی جانب سے پابندی نہیں لگا سکتی۔یہ بھی صاف لکھا ہے ہوا ہے کہ آمدورفت کے لیے لوگوں کو الگ سے منظوری لینے یا ای پاس لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مرکزی داخلہ سیکریٹری نے کہا ہے کہ کچھ ریاستوں کے ذریعہ اس طرح کی پابندی نافذ کیے جانے کی رپورٹ ہے جس سے سامان کی فراہمی چین متاثر ہورہی ہے۔اس کا اثر معاشی سرگرمیوں اور روزگار پر پڑرہا ہے۔انہوں نے تمام ریاستوں سے اس طرح کی پابندی نہ لگانے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات پر پیروی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔