میکسیکو: سیلاب کے سبب کووڈ اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی متاثر ، 17 افراد جاں بحق

پیر کی شب میکسیکو کی ریاست ہیڈالگو میں موسلا دھار بارش ہوئی تھی جس کے سبب سیلاب کی صورت حال کا سامنا ہے، سیلاب کی وجہ سے بجلی ایک کووڈ اسپتال کے ٹرانسفارمر تک نہیں پہنچ سکی۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست ہیڈالگو کے ایک کووڈ اسپتال میں سیلاب کی وجہ سے آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے سے 17 افراد کی موت ہوگئی۔ صدر اینڈرس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا ’’میں ہیڈالگو میں دریائے تُلا میں سیلاب کی وجہ سےآئی ایم ایس ایس ہسپتال میں 17 مریضوں کی موت سے کافی دکھی ہوں۔ میکسیکو سٹی ویلی میں بہت بارش ہوئی ہے اور بارش جاری ہے۔ نشیبی علاقوں کے باشندوں کو پناہ گاہوں یا اونچے علاقوں اور خاندان یا دوستوں کے گھروں میں پناہ لے لینی چاہیے۔

واضح رہے کہ ریاست میں پیر کی رات دیر موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سیلاب آیا۔ سیلاب کی وجہ سے بجلی ہسپتال کے ٹرانسفارمر تک نہیں پہنچ سکی۔ تُلا شہر میں 10 اضلاع کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔