میوات: جمعیۃ کی طرف سے زیر تعمیر ظفرالدین نگر کالونی میں مکان کا سنگ بنیاد رکھا گیا

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کے ہمراہ گجرات کے معروف عالم دین مولانا عرفان گلی والا نے بھی میوات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جمعیۃ کی ہمہ جہت خدمات کی ستائش کی

<div class="paragraphs"><p>پریس ریلیز</p></div>

پریس ریلیز

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے ایک اعلی سطحی وفد نے ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں میوات کے فساد زدہ علاقے میں ریلیف اور باز ابادکاری کے کاموں کا جائزہ لیا۔ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دیی گئی۔ اس موقع پر وفد نے ہوڈل اور پلول میں فساد متاثرہ مساجد میں جاری تعمیری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دریں اثنا، جمعیۃ کی طرف سے میوات میں زیر تعمیر مولانا ظفر الدین نگر کالونی میں ایک نئے مکان کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ اس مکان کی بنیاد احمد آباد کے معروف عالم دین اور وفد کے مہمان خصوصی مولانا عرفان گلی والا کے ہاتھوں رکھی گئی۔ مولانا عرفان نے علاقہ میں جاری ریلیف، بازآباد کاری اور قانونی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا ’’مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ جمعیۃ علماء ہند نے قانونی میدان میں بڑا نمایاں کارنامہ انجام دیا اور صرف چند ہفتوں میں 130 سے زائد ضمانت کرا کے میوات کے مظلوم اور بے قصور لوگوں کے ساتھ بڑا کرم فرمائی کا کام کیا ہے۔‘‘


انہوں نے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت میں جاری اس جدوجہد کو قابل قدر بتایا۔ جمعیۃ علما ہند کے وفد نے دوسرے مقامات پر جاری باز آباد کاری اور غریب تاجروں کے لیے کھوکھے بنائے جانے کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ جمعیۃ میوات میں تین محاذوں پر کام کر رہی ہے، ان میں سے ایک جن کے مکانات تباہ کر دیے گئے ان کے لیے مکانات کی تعمیر کا کام ہو رہا ہے، اسی طرح جو لوگ مقدمات میں گرفتار ہوئے ہیں ان کے لیے قانونی پیروی کی جا رہی ہے، اسی طرح وہ افراد جن کے دکان جلا دیے گئے ان کے لیے کھوکھے اور ریہڑی کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ان تاجروں کے لیے مالی امداد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی تجارت شروع کر سکیں۔

مولانا حکیم الدین قاسمی نے جمعیۃ علماء میوات کے کارکنان اور ذمہ داروں کی شب و روز خدمات کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے مقامی کارکنان چاہے لیگل ٹیم ہو یا ریلیف ٹیم ہو، وہ تن من سے محنت کر رہی ہے۔ آج جمیعت علماء کے وفد میں مرکزی سینیر ارگنائزر مولانا غیور احمد قاسمی اور جمعیۃ علماء میوات کے ذمہ داران بھی شامل تھے۔ جو ضرورت مند تاجر ہیں ان کے لیے لگاتار کھوکے اور ریڈی کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ ان کے مکان تباہ کر دیے گئے ہیں جن کی تعمیر کی کا کام بھی جاری ہے۔ جمعیۃ نے اب تک 28 کھوکھے تقسیم کیے ہیں اور مزید تیار کیے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔