مہاراشٹر میں اکتوبر سے پہلے نہیں شروع ہوگی میٹرو

مہاراشٹر میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی نہیں آ رہی ہے اور کیسز میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ
user

یو این آئی

حکومت نے جہاں فیصلہ کیاہے کہ ملک میں میٹرو خدمات شروع کی جائے گی وہیں مرکزی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ مہاراشٹر میں میٹرو خدما ت اکتوبر سے پہلے شروع نہیں کی جا سکتیں۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مہاراشٹر کو چھوڑ کر 7 دسمبر سے مرحلہ وار ملک کے دوسرے شہروں میں میٹرو خدمات کا آغاز کیا جائے گا ، لیکن 12 ستمبر سے تمام راستوں میں یہ سروس شروع ہوگی۔

یہ اطلاع مرکزی شہری ترقیاتی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بدھ کے روز میٹرو آپریشنوں سے متعلق خصوصی آپریٹنگ قواعد جاری کرتے ہوئے دی۔


انہوں نے بتایا کہ اس اصول کے تحت دہلی-نوئیڈا ، چنئی ، کوچی ، بنگلورو ، ممبئی لائن ون ، جے پور ، حیدرآباد مہامترو ، ناگپور ، کولکاتہ ، گجرات اور یوپی میٹرو لکھنؤ نے اپنے خصوصی آپریٹنگ قواعد تیار کیے ہیں لیکن مہاراشٹر حکومت نے میٹرو سروس شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی لائن ایک اور مہا میٹرو کی خدمت اکتوبر سے شروع ہوگی یا جب ریاستی حکومت اس کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔واضح رہے مہاراشٹر میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی نہیں آ رہی ہے اور کیسز میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔