سال 2018 : سوشل میڈیا پر علاقائی زبانوں کا مواد دیکھنے میں مردوں کی رہی بالادستی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم شیئر چیٹ نے سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2018 میں علاقائی زبانوں کا مواد دیکھنے میں مردوں کی بالادستی رہی۔ صرف ملیالم زبان میں ہی خواتین نے مردوں کی برابری کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سوشل میڈیا پر علاقائی زبانوں کا کنٹنٹ دیکھنے میں اس سال مردوں کی بالادستی رہی۔ شیئر چیٹ کے یوزرس کے لیے سال 2018 میں کٹھوعہ عصمت دری معاملے میں نابالغ متاثرہ کے انصاف، نیپا وائرس اور کیرالہ میں سیلاب سب سے زیادہ وائرل ہونے والے موضوعات رہے۔ ریجنل یعنی علاقائی سوشل میڈیا پلیٹ فارم شیئر چیٹ نے سالانہ رپورٹ میں یہ جانکاری دی ہے۔

شیئر چیٹ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سبھی علاقائی زبانوں کے یوزرس نے پلیٹ فارم پر اپنی زبان کے لفظوں کو بالکل صحیح ڈھنگ سے لکھا۔ ان لوگوں نے 25 کروڑ پوسٹ ڈالے جو امیج، ویڈیو، جی آئی ایف وغیرہ تھے۔ سبھی 14 علاقائی زبانوں میں پلیٹ فارم میں شامل ہونے اور کنٹنٹ لکھنے میں مردوں کی بالادستی رہی۔ علاقائی زبان میں صرف ملیالم میں ہی مرد اور عورت یوزرس تقریباً برابری پر رہے۔

سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والے ہیش ٹیگ کے تجزیہ سے یہ پتہ چلا کہ علاقائی زبانوں کے انٹرنیٹ یوزرس میں کئی لوگ پہلی بار انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والے بھی تھے۔ پہلے سے انٹرنیٹ استعمال کر رہے اور نئے انٹرنیٹ یوزرس سماجی اور سیاسی معاملوں پر سب سے زیادہ بیدار رہے اور ان لوگوں نے اپنی آواز زوردار طریقے سے اٹھائی۔ ان لوگوں نے اپنی سوچ اور فکر کو پہلی بار اس قدر کھل کر فائدہ اٹھایا۔

سال 2018 میں کٹھوعہ عصمت دری معاملہ کی نابالغ متاثرہ کے لیے انصاف کی اپیل، نیپا وائرس، کیرالہ میں سیلاب، سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا انتقال، شری دیوی کا انتقال اور سبریمالہ پر عدالت کا فیصلہ جیسے سماجی ایشوز سے لے کر قدرتی آفات زیادہ سرخیوں میں رہے۔ رپورٹ کے مطابق علاقائی زبانوں کے یوزرس نے تصویر کے ساتھ لکھی چیزوں کا زیادہ استعمال کیا۔ حالانکہ عام سوچ یہ ہے کہ کنٹنٹ میں سب سے زیادہ ویڈیو بھیجے جاتے ہیں۔ حالانکہ علاقائی زبانوں میں ویڈیو زیادہ بھیجے جا رہے ہیں۔

شیئر چیٹ کے سی ای او انکش سچدیوا کا کہنا ہے کہ ’’علاقائی زبانوں کے یوزرس نے یو جی سی گیم کے مارکیٹ کو بڑھایا ہے۔ ہم بہت جلد دیکھیں گے کہ کئی فرقوں کے درمیان بول چال کے عام لفظ مین اسٹریم میں استعمال ہونے کے سبب مقبول ہو جائیں گے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہندوستان میں جس طرح ای-کامرس بڑھ رہا ہے، اس سے لگتا ہے کہ ای-کامرس جلد ہی لوکل صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ہائپر لوکل ہو جائے گا۔ اس کے سبب چھوٹی دکانیں بھی سوشل میڈیا پر اپنی آن لائن موجودگی درج کرانے کے بارے میں سوچنا شروع کریں گی۔‘‘

شیئر چیٹ میں سب سے زیادہ سماجی اور قدرتی آفات پر بحث ہوئی۔ ٹاپ کنٹنٹ کے استعمال میں پیار اور رشتے رہے۔ ٹوٹے دلوں سے جڑی شاعری، پیار سے متعلق تبصرے اور نظمیں رہیں۔ شیئر چیٹ نے پایا کہ روزانہ ایسے لاکھوں چیٹ ہو رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔