انسانیت کا مظاہرہ کرے پاکستان، محبوبہ کا ’ہندی‘ میں ٹویٹ!

جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے انگریزی اور اردو کے بعد اب ہندی زبان میں بھی ٹویٹ کرنا شروع کردیا ہے۔

قومی آواز گرافکس
قومی آواز گرافکس
user

یو این آئی

رواں برس کے 25 ستمبر کو ٹویٹنگ کا آغاز کرنے والی محبوبہ مفتی نے 3 دسمبر کو ریاست کی سرکاری زبان اردو میں بھی ٹویٹ کرنا شروع کردیا تھا۔ تاہم بعض ٹویٹر صارفین جن میں زیادہ تعداداہلیان جموں کی تھی، انہوں نے مفتی سے ہندی میں بھی ٹویٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے جب جمعرات کی صبح ہندی زبان میں اپنا پہلا ٹویٹ کیا تو محض چند گھنٹوں کے اندر اسے سینکڑوں بار ری ٹویٹ اور شیئر کیا گیا۔ تاہم بیشتر صارفین ہندی زبان میں ٹویٹنگ کے بجائے ٹویٹ کے متن پر اپنا ردعمل ظاہرکررہے تھے۔

مفتی نے ہندی میں اپنا پہلا ٹویٹ پاکستان میں سزائے موت پانے والے سابق بھارتی فوجی افسر کلبھوشن جاددھو کے بارے میں کیا۔انہوں نے لکھا ’پاکستان کلبھوشن جادھو کے ساتھ انسانی رویہ اختیار کرے اور ان کے کیس کی منصفانہ سماعت ہو۔ پاکستان میں یادیو کی ماں اور اہلیہ کے ساتھ ہوئے سلوک سے بہت دکھ ہوا۔ انسانیت کو سیاست پر فوقیت ہونی چاہیے‘۔

محبوبہ مفتی نے یہی بات اپنے اردو زبان کے ٹوائٹ میں بھی کہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Dec 2017, 3:42 PM