مہک سیفی نے ملک کا نام کیا روشن، انٹر نیشنل ٹارگیٹ بال مقابلے میں جیتے دو گولڈ میڈل

کانگریس لیڈر حاجی محمد خوشنود نے کہا کہ مہک سیفی کیلئے کامیابی کی یہ پہلی سیڑھی ہے، مستقبل میں وہ انٹرنیشنل کھیلوں میں گولڈ لا کر ملک و مصطفی آباد کا نام روشن کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>مہک سیفی کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لوگ</p></div>

مہک سیفی کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لوگ

user

محمد تسلیم

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے علاقہ مصطفی آباد میں رہنے والی 22 سالہ مہک سیفی نے کٹھمنڈو (نیپال) میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹارگیٹ بال مقابلے میں دو گولڈ میڈل جیت کر ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔مہک سیفی کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کی رہائش گاہ پرمصطفی آباد وارڈ 243 سے کونسلر حجن سبیلہ بیگم اور کانگریس لیڈر حاجی محمد خوشنود نے مہک سیفی کا پگڑی اور شال پہنا کر زور دار استقبال کیا اور مستقبل میں اسی طرح بہترین کار گردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے دعاء دی۔

مہک سیفی نے ملک کا نام کیا روشن، انٹر نیشنل ٹارگیٹ بال مقابلے میں جیتے دو گولڈ میڈل

مہک کی کامیابی پر کونسلر حجن سبیلہ بیگم نے کہا کہ اس نے ایک نہیں بلکہ دو گولڈ میڈل جیت کر ہندوستان کے ساتھ ساتھ مصطفی آباد کا بھی نام روشن کیا ہے۔ لڑکیوں کے تعلق سے کونسلر سبیلہ نے کہا کہ ملک کی بیٹیاں تعلیم، صحت، کھیل کود سمیت ہر شعبہ میں نمایاں کار گردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، ہمیں بیٹیوں کی پرورش میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہئے اور ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

مہک سیفی نے ملک کا نام کیا روشن، انٹر نیشنل ٹارگیٹ بال مقابلے میں جیتے دو گولڈ میڈل

اس موقع پر کانگریس لیڈر حاجی محمد خوشنود نے کہا کہ لڑکیوں کو اگر موقع دیا جائے تو وہ ہر شعبہ میں نام روشن کرتی ہیں۔ ہمارے ملک میں ثانیہ مرزا، میری کوم، نکہت زریں، ثانیہ نہوال، پی وی سندھو، ساکشی ملک، گیتا پھوگاٹ وغیرہ اس کی بہترین مثالیں ہیں۔ ان سبھی نے اپنی محنت و لگن سے انٹرنیشنل مقابلوں میں شاندار مظاہرہ کر ملک کو گولڈ میڈل جتائے اور اپنے اپنے کھیل میں دنیا کو دکھا دیا کہ ہندوستان کی لڑکیاں کسی سے کم نہیں ہیں۔ مہک سیفی بھی ایک دن انٹرنیشنل لیول پر کھیل کر اسی کڑی کا حصہ بنیں گی۔

مہک سیفی نے ملک کا نام کیا روشن، انٹر نیشنل ٹارگیٹ بال مقابلے میں جیتے دو گولڈ میڈل

قابل ذکر ہے کہ مہک سیفی کے والد کا نام بابوالدین سیفی ہے جو مصطفی آباد کی مشہور سماجی شخصیت ہیں۔ بابوالدین سیفی نے نمائندہ کو بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی مہک سیفی کی پرورش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ہمیشہ بچی کی حوصلہ افزائی کی جس کے نتیجہ میں آج ان کی بیٹی نے ہندوستان کا سر اونچا کیا ہے۔ بابوالدین سیفی نے کہا کہ بیٹیاں اللہ تعالی کی رحمتیں ہوتی ہیں ان کو بڑے لاڈ پیار سے پالنا چاہئے اور ان کی تعلیم پر خاص توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لڑکیوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دلانے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی غور کرنا چاہئے کہ ان کا رجحان کس طرف ہے۔ بابوالدین نے یہ بھی جانکاری دی کہ ان کی بیٹی مہک سیفی ’لکشمی بائی کالج‘ سے گریجویشن کر رہی ہے اور سال سوم کی طالبہ ہے۔

مہک سیفی نے ملک کا نام کیا روشن، انٹر نیشنل ٹارگیٹ بال مقابلے میں جیتے دو گولڈ میڈل

بہرحال، مہک کھیل کے علاوہ اپنی پڑھائی پر بھی پوری توجہ دیتی ہیں۔ کھیل کے تعلق سے بابوالدین سیفی نے کہا کہ کھیلنا عام طور پر آپ کے لیے فٹنس اور صحت کو بہتر بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ اس سے نہ صرف آپ کا جسم صحت مند رہتا ہے بلکہ آپ کا دماغ بھی تندرست رہتا ہے۔ بابوالدین سیفی نے کہا کہ جس دن سے مہک سیفی گولڈ میڈل جیت کر آئی ہے، دوست احباب اور دور دراز سے گھر پر لوگوں کا تانتا لگا ہوا ہے اور مبارکبادیاں بھی مل رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔