میگھالیہ: بی جے پی کے سینئر لیڈر پر ’سیکس ریکٹ‘ چلانے کا الزام، چھاپے میں 73 گرفتار

میگھالیہ میں کوٹھا چلانے کے سنسنی خیز معاملہ کا انکشاف ہوا ہے۔ میگھالیہ پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس معاملے میں ریاستی بی جے پی کے نائب صدر برنارڈ ماراک بھی ملوث ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

شیلانگ: میگھالیہ میں سیکس ریکٹ (کوٹھا) چلانے کے سنسنی خیز معاملہ کا انکشاف ہوا ہے۔ میگھالیہ پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس معاملے میں ریاستی بی جے پی کے نائب صدر برنارڈ ماراک بھی ملوث ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میگھالیہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کی رات ماراک کے ریزارٹ میں چھاپے کے بعد اس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ یہ ریزارٹ مغربی گارو پہاڑی اضلاع کے تورا میں موجود ہیں۔ فی الحال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم لیڈر کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تاہم اس معاملے میں پولیس نے 73 لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ پولیس نے اسی ریزورٹ سے پانچ بچوں کو بھی تحویل میں لیا ہے۔


واقعہ کے سامنے آنے کے بعد سے ریزورٹ کے مالکان 'مفرور' ہیں۔ ساتھ ہی ماراک نے بھی اس واقعے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے بغیر کسی وارنٹ کے یہ چھاپہ مارا۔ انہوں نے میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ پر انہیں نشانہ بنانے کا بھی الزام عائد کیا۔ اس سب کے درمیان پولس اس معاملے کو فروری میں درج کیس سے جوڑنے پر غور کر رہی ہے۔ وہیں میگھالیہ بی جے پی اس معاملے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔