چکن،مٹن اور مچھلی کے بجائے زیادہ سے زیادہ ’بیف‘ کھائیں! بی جے پی کے وزیر کا مشورہ

میگھالیہ کے وزیر سنبور شولئی نے بیف کھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا اس لئے کرنا چاہئے تاکہ اقلیتی طبقہ کی یہ غلط فہمی دور ہو جائے کہ بی جے پی گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کرے گی!

میگھالیہ کے وزیر سنبور شولئی / ٹوئٹر
میگھالیہ کے وزیر سنبور شولئی / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

شیلانگ: میگھالیہ کی بی جے پی حکومت میں وزیر سنبور شولئی نے ریاست کے لوگوں زیادہ سے زیادہ مقدار میں بیف (گائے اور بھینس کا گوشت) کھانے کی صلاح دی ہے۔ مویشی پروری اور ویٹرنری کے وزیر سنوبر شولئی نے اپنے بیان میں کہا کہ چکن، مٹن اور مچھلی کے بجائے بیف کھائیں تاکہ اقلیتی طبقہ سے وابستہ لوگوں کی یہ غلط فہمی دور ہو جائے کہ بی جے پی گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کرے گی۔

خیال رہے کہ سنبور شولئی نے گزشتہ ہفتہ ہی ۔نی وزیر کے طور پر حلف اٹھایا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بی انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے، لہذا یہاں ہر کوئی اپنی پسند کا کھانا کھانے کے لیے آزاد ہے۔

سنبور شولئی نے یقین دہانی کی کہ وہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما سے بات کریں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ آسام کے نئے گائے سے متعلق قانون کے سبب میگھالیہ کے لئے مویشیوں کی نقل و حمل متاثر نہ ہو۔


دریں اثنا، وزیر موصوف نے آسام-میگھایہ کے درمیان سرحدی تنازعہ پر بھی لب کشائی کی۔ انہوں نے کہا اب وقت آ چکا ہے کہ ریاست اپنی سرحد اور اپنے لوگوں کی حفاظت کے لئے پولیس فورس کا استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آسام کے لوگ سرحدی علاقوں میں ہمارے لوگوں کا استحصال کرتے رہیں گے تو یہ صرف باتیں کرنے یا چائے پینے کا وقت نہیں ہوگا۔ ہمیں جواب دینا ہوگا۔ ہمیں موقع پر کارروائی کرنا ہوگی۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ تشدد کی حمایت نہیں کرتے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Aug 2021, 9:11 AM