ہندوستان کے اندرونی معاملوں میں مداخلت کرنے کے حق میں نہیں ہے کویت

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شری واستو نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کویت میں غیر سرکاری سوشل میڈیا اسٹیجوں سے ہندوستان کے معاملے میں کچھ تنقید دیکھی ہیں ۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حکومت نے آج کہا ہے کہ کویت نے ہندوستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کے سلسلے میں پوری طرح پرعزم ہے اور ہندوستان کے اندرونی معاملوں میں مداخلت کرنے کی قطعی کوئی حمایت نہیں کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شری واستو نے یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ انہوں نے کویت میں غیر سرکاری سوشل میڈیا اسٹیجوں سے ہندوستان کے معاملے میں کچھ تنقید دیکھی ہیں ۔


کویتی حکومت نے ہندوستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعقلقات کے سلسلے میں وہ پوری طرح پرعزم ہے اوروہ ہندوستان کے اندرونی معاملوں میں کسی بھی طرح کی تنقید کی حمایت نہیں کرتا ہے۔واضح رہے کویت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ بات گشت کر رہی تھی کہ کویت کی حکومت ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف برتاؤ کو لے کر پریشان ہے اور وہ اس کو اعلی ستح پر اٹھانے پر غور کر رہی ہے۔ اسی وجہ سے آج وزارت خارجہ کو وضاحت کرنا پڑی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */