اعظم خان خاتون سماج سے معافی مانگیں: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے لوک سبھا میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے برتاؤ کی مذمت کرتے ہوئے ان سے ملک کی تمام خواتین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے لوک سبھا میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے برتاؤ کی مذمت کرتے ہوئے ان سے ملک کی تمام خواتین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

مایاوتی نے ٹویٹ کیا، ’ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے ذریعے لوک سبھا میں پریسیڈائنگ آفیسر (قائم مقام اسپیکر) کے خلاف جس طرح کی نازیبا زبان کا استعمال کیا گیا وہ خاتون کے عزت و احترام کو ٹھیس پہنچانے والا ہے اور بے حد قابل مذمت ہے۔ اس کے لیے انھیں پارلیمنٹ میں ہی نہیں بلکہ تمام خواتین سے معافی مانگنی چاہیے‘۔


غور طلب ہے کہ لوک سبھا میں جمعرات کو ایس پی کے رکن اعظم خان نے پارلیمنٹ کے پریسیڈائنگ آفیسر(قائم مقام اسپیکر) بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ رما دیوی پر نازیباتبصرہ کیا تھا جس کی تمام پارٹیوں نے ایک زبان ہوکر مذمت کی۔ محترمہ رما دیوی کا کہنا تھا کہ خان نے کبھی خواتین کی عزت نہیں کی ان کو معافی مانگنی چاہیے۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اس سلسلے میں جلد کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ حذب اقتدار اور اپوزیشن کے کئی اراکین نے جمعہ کو وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھائے جانے پر برلا نے کہا،’میں نے سب کی بات سنی ہے۔ تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کرکے اس پر جلد فیصلہ کیا جائے گا‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */