مولانا کلب صادق کی حالت تشویشناک،میدانتا میں داخل

مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر مولانا کلب صادق کی طبیعت گزشتہ کئی دنوں سے خراب چل رہی ہے اور ان کا علاج لکھنؤ میں چل رہا تھا اور اب انھیں بہتر علاج کے لیے میدانتا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

لکھنو: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور ممتاز شعیہ عالم دین ڈاکٹر سید کلب صادق کی طبیعت ناساز چل رہی ہے جس کے پیش نظر انھیں لکھنؤ کے اسپتال سے مقامی ڈاکٹروں کی صلاح پر گروگرام کے مشہور میدانتا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مولنا کلب صادق کو پہلے لکھنؤ کے ایرا میڈکل یونورسٹی اور بعد میں گلوب میڈی کیر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ان کی حالت تشویشناک ہو جانے کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں میدانتا اسپتال میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

آج صبح مولانا کلب صادق کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے دہلی روانہ کیا گیا ۔ ان کے بڑے بیٹے سید کلب حسین، چھوٹے بیٹے سید کلب مہدی اور ایرا میڈکل یونیورسٹی کے محسن علی خاں بھی ان کے ساتھ دہلی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈاکٹر کلب صادق کی بیماری اور ان کی صحتیابی کے لئے دعاوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق میدانتا اسپتال میں ان کی مکمل جانچ ہو گی اور تاکہ بلا تاخیر بہتر علاج شروع ہو سکے۔ شہر لکھنو میں ڈاکٹر کلب صادق کی بیماری کے تعلق سے سماج کے ہر طبقہ میں فکر مندی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔