رسوئی گیس سلنڈر بلاسٹ: مزید 2 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 17 ہوئی

مئو میں رسوئی گیس سلنڈر بلاسٹ میں زخمی ماں بیٹی کی دوران علاج موت ہو گئی، اس کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی جبکہ 9 افراد کا علاج اعظم گڑھ اور وارانسی کے ٹراما سنٹر میں چل رہا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مئو: اترپردیش کے ضلع مئو کے محمد آباد گوہنہ تھانہ علاقے کے ولید پور بڑھئی ٹولہ میں رسوئی گیس سلنڈر میں رساؤ کی وجہ سے پیش آئے حادثے میں زخمی دو خواتین کی دوران علاج موت ہو گئی، اس کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے جبکہ 9 افراد کا علاج اعظم گڑھ و وارانسی کے ٹراما سنٹر میں چل رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ محمد آباد گوہنہ کوتوالی کے ولید پور قصبے میں 14 اکتوبر کی صبح دو منزلہ مکان میں گیس بلاسٹ سے پوری عمارت منہدم ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں منہدم عمارت کے ملبے کے نیچے 28 افراد دب گئے تھے جس میں تیرہ افراد کی موت ہوگئی تھی جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کوعلاج کے لئے اعظم گڑھ ضلع اسپتال اور مئو کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


اس حادثے میں مکان کے سامنے سے گزر رہے اسکولی بچے اور دیگر راہ گیر بھی اس کی زد میں آگئے تھے۔ ہفتہ کی صبح کنیہا کی بیٹی سونم (21) دوران علاج فوت ہو گئی، پہلے جمعہ کی دوپہر کنہیا کی بیوی منسا دیوی (53) کی بی ایچ یو میں علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔ حادثہ کے دن کنہیا کی دو بیٹیوں سریتا (22) اور سمپی (18) کی بھی موت ہو گئی تھی۔ کنہیا کی ماں اور چوتھی بیٹی بھی زندگی اور موت کے درمیان جدو جہد کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Oct 2019, 3:50 PM