اس طرح میچ منسوخ ہونا مایوس کن: وراٹ

کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف جمعرات کو عالمی کپ مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے پر سخت مایوسی ظاہر کی ہے جکبہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو میچ منسوخ ہونے پر کوئی تعجب نہیں ہوا ہے۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر / @BCCI
user

یو این آئی

ناٹنگھم: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف جمعرات کو عالمی کپ مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے پر سخت مایوسی ظاہر کی ہے جکبہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو میچ منسوخ ہونے پر کوئی تعجب نہیں ہوا ہے۔

وراٹ نے میچ منسوخ ہو نےکے بعد کہا، "میدان کے حالات دیکھتے ہوئے کھیلنا کہیں سے بھی محفوظ نہیں تھا۔ ہم ٹورنامنٹ کے اس مرحلے میں کسی طرح کی چوٹ نہیں چاہتے۔ ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہم اس بات سے فکر مند نہیں کہ ٹیبل میں ہم کہاں کھڑے ہیں۔ "


انہوں نے کہا، "ٹورنامنٹ کے آغاز میں مسلسل دو جیت سے ہم پرجوش ہیں ۔ ایک دو پریکٹس سے کھلاڑی اپنی فارم میں بنے رہیں گے۔ انہیں میچ کا وقت چاہئے اور وہ انہیں اتوار کو پاکستان کے خلاف مل جائے گا۔ جب آپ میدان میں داخل ہوتے ہیں تو باقی سب کچھ پیچھے چھوٹ جاتا ہے۔ہندوستان-پاکستان مقابلے کے سلسلے میں جو جوش رہتا ہے اس کا ان کھلاڑیوں پر اثر پڑ سکتا ہے جو پہلی بار کھیل رہے ہیں لیکن ہمارے لئے یہ صرف اپنی کارکردگی کو دکھانے کی بات ہے کیونکہ ہم سب پیشہ ور کھلاڑی ہیں۔ "

سلامی بلے باز شکھر دھون کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی چوٹ کے لئے ہندوستان کپتان نے کہا کہ وہ تقریبا دو ہفتوں تک اپنے انگوٹھے کو پلاسٹر میں رکھیں گے اور ہم اس کے بعد دیکھیں گے کہ کیا پوزیشن رہتی ہے۔ امید ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے اور ٹورنامنٹ کے بعد کے مرحلے اور سیمی فائنل کے لئے موجود رہیں گے۔


ولیمسن نے میچ منسوخ ہونے کے بعد کہا، "ہم گزشتہ چار دنوں سے یہاں ہیں اور ہمیں سورج کے درشن تک نہیں ہوئے ہیں۔ لہذا میچ منسوخ ہونے سے ہمیں کوئی تعجب نہیں ہوا۔ کیوی کپتان نے ساتھ ہی کہا کہ ان کی ٹیم کو اب چھ دن کا وقفہ ملے گا جہاں وہ اگلے میچ کی تیاری کر سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Jun 2019, 8:10 AM