غازی آباد کے کمرشیل پلازہ میں لگی خوفناک آگ، بینکوئٹ ہال میں چل رہی تھی پارٹی

غازی آباد کے اندراپورم تھانہ علاقہ میں آج ایک کمرشیل پلازہ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا اور پھنسے ہوئے لوگوں کو بہ حفاظت باہر نکالا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی سے ملحق اتر پردیش کے غازی آباد واقع اندراپورم تھانہ علاقہ میں پیر کی دوپہر ایک کمرشیل پلازہ میں زبردست آگ لگ گئی۔ جب آگ لگی تو اس وقت کمرشیل پلازہ کے نیچے بنے بینکوئٹ ہال میں ایک پارٹی چل رہی تھی۔ غنیمت رہی کہ آگ کمرشیل پلازہ کی اوپری منزل پر لگی تھی، وہ بھی باہر کی طرف۔ آگ کی خبر ملنے پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا اور کئی لوگوں کو ریسکیو کر باہر نکالا۔

فائر بریگیڈ سے ملی جانکاری کے مطابق غازی آباد واقع اندراپورم تھانہ حلقہ کے وسندھرا علاقہ کے سیکٹر-3 میں ریئل اسکوائر نام کا ایک کمرشیل پلازہ بنا ہوا ہے جس میں کنسفولک ہوٹل اور بینکوئٹ ہال ہے۔ پیر کی دوپہر 2 بجے فائر بریگیڈ محکمہ کو آگ لگنے کی خبر ملی۔ اس کے بعد موقع پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کو روانہ کیا گیا اور تب تک سامنے کی سوسائٹی سے فائر فائٹنگ کے پائپ کو کھینچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا گیا تھا۔ چیف فائر افسر راہل پال نے بتایا کہ ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ کئی لوگوں کو ریسکیو کر وہاں سے باہر نکالا گیا۔


چیف فائر افسر نے بتایا کہ فی الحال کسی کے جان کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ پہلی نظر میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ اوپری منزل پر تقریباً چھ لوگ تھے جنھیں ریسکیو کیا گیا۔ نیچے بینکوئٹ ہال میں ایک 50ویں سالگرہ کی پارٹی چل رہی تھی، جس سے لوگوں کو باہر نکالا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔