پنجاب میں ایل پی جی ٹینکر میں زوردار دھماکہ، کئی گھر اور دکانیں جل کر خاک، 2 کی موت، 100 لوگ جھلسے

ہوشیار پور کے منڈیالا گاؤں میں دیر رات ایک ایل پی جی سے بھرے ٹینکر کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی، جس سے ٹینکر میں دھماکہ کے بعد پورا گاؤں آگ کے شعلوں میں تبدیل ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/ANI">@ANI</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

پنجاب کے ہوشیار پور میں جمعہ کی دیر رات ٹرک کی ٹکر کے بعد ایل پی جی سے بھرے ٹینکر میں زوردار دھماکہ ہو گیا۔ گیس کے اخراج سے آگ نے آس پاس کے علاقوں کو اپنی زد میں لے لیا اور پورا گاؤں شعلوں میں تبدیل ہو گیا۔ اس سے 15 دکانیوں اور 4 گھر جل کر خاک ہو گئے۔ حادثے میں 2 لوگوں کی موت اور تقریباً 100 افراد کے جھلس جانے کی خبر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جائے حادثہ سے محض 500 میٹر کی دوری پر گیس پلانٹ ہے، غنیمت رہی کہ گیس کا اخراج وہاں تک نہیں پہنچا۔

ذرائع کے مطابق ہوشیار پور کے منڈیالا گاؤں میں دیر رات ایک ایل پی جی سے بھرے ٹینکر کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی، جس سے ٹینکر سڑک پر الٹ گیا اور اس میں دھماکہ ہو گیا۔ اس کے بعد ٹینکر سے تیزی کے ساتھ گیس کا اخراج ہونے لگا۔ آگ اتنی تیزی سے بھڑک اٹھی تھی کہ کچھ ہی لمحوں میں اس نے آس پاس کے گھروں اور دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کی زد میں آنے سے کئی دیہی لوگ پھنس گئے، جن میں سے کئی پہلے سے ہی سو رہے تھے، جس سے انہیں بھاگنے کا وقت بھی نہیں ملا۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوراً ہوشیار پور-جالندھر قومی شاہراہ کو بند کر دیا۔ ساتھ ہی ایک کلومیٹر کا علاقہ خالی کراتے ہوئے لوگوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا۔ گھروں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو لوگوں کو مردہ قرار دے دیا۔ اس دوران فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے میں لگی رہی جبکہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی۔

حادثہ کے بعد لوگوں میں زبردست خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا اور وہ گاؤں سے تین-چار کلومیٹر دور چلے گئے۔ فی الحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ زخمیوں میں 6 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔


ہوشیار پور کی ڈی سی آشکا جین نے بتایا کہ رات ڈیڑھ بجے تک آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا۔ حالات معمول پر آنے کے بعد ہی حادثے کی وجوہات اور نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔ حادثے کے بعد موقع پر پہنچے پنجاب حکومت کے کابینی وزیر ڈاکٹر روجوت سنگھ نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے۔