راجستھان ویک اینڈ کرفیو کے دوسرے دن بھی بڑے پیمانے پر اثر

دارالحکومت جے پور سمیت تمام شہروں میں پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر آنے والے لوگوں پر نظر رکھی اور اس دوران ان کے شناختی کارڈ بھی دیکھے گئے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے پیر کی صبح 5 بجے تک نافذ ویک اینڈ کرفیو کے دوسرے دن بھی آج بازار بند رہے اور لازمی خدمات سے وابستہ افراد ہی گھروں سے باہر نکلے۔ تاہم اس دوران ڈیری، کریانہ، ادویات، پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں اور منڈی کھلی رہیں، اس دوران ضروری سامان کی خریداری کرنے والے اور لازمی خدمات کے لئے آنے جانے والے لوگ سڑکوں پر ہی نظر آئے۔

اس دوران دارالحکومت جے پور سمیت تمام شہروں میں پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر آنے والے لوگوں پر نظر رکھی اور اس دوران ان کے شناختی کارڈ دیکھے گئے اور ان کے آنے جانے کی وجہ پوچھی اور تسلی بخش جواب نہ دینے پر کئی لوگوں کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔ کورونا رہنما خطوط پر عمل نہ کرنے والے کئی لوگوں پر جرمانہ بھی عائد کیا۔


اس دوران کئی مقامات پر سڑکیں سنسان رہیں، لیکن جے پور، جودھ پور سمیت کئی بڑے شہروں میں لازمی خدمات سے وابستہ افراد کا آنا جانا جاری رہا۔ اس دوران شہروں میں سڑکوں پر جگہ جگہ نصب بیشتر ریڈ لائٹس بند رہیں اور کم لوگوں کے چلنے سے ٹریفک کی پریشانی محسوس نہیں ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔