پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف تاجر سڑکوں پر اترے، آج رہیں گے بازار بند

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے خلاف دہلی کی تاجر تنظیموں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور کینڈل مارچ نکالا۔ آج دہلی کے 100 سے زائد بازار بند رہیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

جمعرات کو دہلی کے تاجروں کی سب سے بڑی تنظیم چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) کی قیادت میں دہلی کی 100 سے زیادہ تجارتی تنظیموں نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور کینڈل مارچ نکالا۔

سی ٹی آئی کے چیئرمین برجیش گوئل اور جنرل سکریٹری گرمیت اروڑہ نے بتایا کہ کشمیری گیٹ، چاندنی چوک، صدر بازار، چاندنی چوک، چاوڑی بازار، بھاگیرتھ پلیس، راجوری گارڈن، سروجنی نگر، کملا نگر، قرول باغ، لاجپت نگر، ساؤتھ ایکسٹینشن، کرشنا نگر ، روہی وغیرہ کے بازاروں کے تاجروں نے احتجاج کیا۔ سی ٹی آئی کے نائب صدر راہل ادلکھا اور راجیش کھنہ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو لے کر دہلی کے تاجروں میں کافی غصہ ہے اور تمام تاجر تنظیموں نے متحد ہو کر احتجاج کیا۔


سی ٹی آئی کے چیئرمین برجیش گوئل نے کہا کہ پہلگام حملے کے خلاف آج یعنی  25 اپریل کو دہلی کے 100 سے زیادہ بازار بند رہیں گے۔ تاجروں کی تنظیمیں جیسے صدر بازار، بھاگیرتھ پلیس، نیا بازار، کھاری باؤلی، چاوڑی بازار، ہندوستان مرکنٹائل چاندنی چوک، کشمیری گیٹ، جامع مسجد، حوز قاضی، مینا بازار، مٹیا محل، کناری بازار، نبی کریم، ملتانی ڈھانڈا اور دہلی سبزی خور ایسوسی ایشن،  سبزی منڈی، کھاری باوٴلی، دریا گنج، نئی سڑک، بلین ایسوسی ایشن چاندنی چوک، کٹرہ اشرفی چاندنی چوک، کلاتھ مارکیٹ چاندنی چوک، راجوری گارڈن ماربل ایسوسی ایشن، گروسری کمیٹی کھاری باولی، موری گیٹ، ڈپٹی گنج بارتن بازار وغیرہ نے آج کے دہلی بند کی حمایت کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔