مودی حکومت کے بجٹ سے مارکیٹ ہوا دھڑام، ٹوٹ گئی لوگوں کی امید

نرملا سیتارمن نے اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ لیکن یہ مایوس کن ہی رہا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صبح شیئر مارکیٹ میں جو تیزی دیکھنے کو ملی، بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی وہ قافور ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں جب اپنی بجٹ تقریر شروع کی تو شیئر مارکیٹ میں اچانک سے گراوٹ شروع ہو گئی۔ مارکیٹ نرملا سیتا رمن کی تقریر سن کر بری طرح لال ہو گیا، حالانکہ اس تقریر سے پہلے شیئر مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو مل رہی تھی۔ بی ایس ای (بامبے اسٹاک ایکسچینج) جہاں 169.66 پوائنٹ گر گیا، وہیں نفٹی 55.70 پوائنٹ گر گیا۔ بجٹ کے دوران شیئر مارکیٹ میں لگاتار گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے اور شام ہوتے ہوتے بی ایس ای کے ساتھ ساتھ نفٹی بھی مزید کمزور ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل ہندوستانی شیئر مارکیٹ امیدوں کی گاڑی پر سوار تیزی کے ساتھ کھلا تھا۔ جمعرات کو تیزی کے ساتھ بند ہوئے شیئر بازار میں جمعہ کو ’پری-اوپننگ‘ سیشن میں ہی تیزی نظر آئی تھی۔ سنسیکس صبح 82.34 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 39990.40 پر جب کہ نفٹی 18 پوائنٹ کی مضبوطی کے ساتھ 11964.75 پر کھلا۔ شروعاتی کاروبار میں بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا 30 شیئروں پر مبنی انڈیکس سنسیکس صبح 9.47 بجے 95.83 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 40003.89 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا 50 شیئروں پر مبنی انڈیکس نفٹی بھی تقریباً اسی وقت 25.40 پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ 11972.15 پر کاروبار کرتے دیکھے گئے۔


کن شیئروں میں نظر آیا اُچھال اور گراوٹ

جمعہ کو شروعاتی کاروبار میں انڈیا بُلس ہاؤسنگ، زی انٹرٹینمنٹ، لارسن، بھارتی انفراٹیل، کول انڈیا، اِنڈس اِنڈ بینک، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ایچ یو ایل، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، پاور گریڈ کارپوریشن، آیشر موٹرس، یو پی ایل اور ڈاکٹر ریڈیز لیبس میں مضبوطی کے ساتھ کاروبار درج کیا گیا۔ دوسری جانب کاروبار کی شروعات میں یس بینک، ہنڈالکو، بھارتی ائیرٹیل، ویدانتا، ٹائٹن کمپنی، بی پی سی ایل، آئی او سی، آئی ٹی سی، ہیرو موٹوکارپ، سپلا میں کمزوری کے ساتھ کاروباری شروع ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔