مراٹھا ریزرویشن تحریک کے 2 سال مکمل ہونے پر ’مہاراشٹر بند‘

بند کے پیش نظر حساس مقامات پر آر اے ایف، سی آئی ایس ایف اور صوبائی ریزرو پولس فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور تمام پولس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

09 Aug 2018, 9:16 AM

مراٹھا ریزرویشن تحریک کو آج 2 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر مراٹھا تنظیموں نے مہاراشٹر بند کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ ممبئی کو بند سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔ بند کے پیش نظر حساس مقامات پر آر اے ایف، سی آئی ایس ایف اور صوبائی ریزرو پولس فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور تمام پولس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ تقریباً ایک مہینے سے مراٹھا تحریک کی آگ میں پورا صوبہ جل رہا ہے، کئی مقامات پر پُر تشدد واقعات رونما ہوئے ہیں اور 7-8 مراٹھا نوجوانوں نے ریزرویشن کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے اپنی جان دے دی ہے۔

ضروری خدمات، اسکولوں اور کالجوں کو بھی بند سے علیحدہ رکھا گیا ہے، فی الحال بند کا اثر نظر نہیں آرہا ہے لیکن دوپہر کے بعد مظاہروں میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔