اتر پردیش میں لاك ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں کافی کچھ ‘ان لاک’

تمام مذاہب کے لئے عبادت گاہوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن عقیدت مندوں کو چہرے کے ماسک کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ 31 مئی (یواین آئی)مرکزی سرکار کے فیصلےکا خیر مقدم کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اترپردیش سرکار، کورونا انفیکشن کے خطرات اور سرکار کے رہنما خطوط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئےضروری اقدامات کرے گی۔

حکومت نے پیر سے ایک مہینے تک جاری لاک ڈاون کے پانچویں مرحلے میں عبادت گاہوں، پارک، شاپنگ مال کو کھولنے کی مشروط اجازت کے علاوہ سڑک کی آمدورفت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔ لکھنؤ میٹرو خدمات کو مرحلے وار طریقے سے دوبارہ کھولنے کے ساتھ ساتھ مزید دکانوں،مارکیٹ اور مالس کو بھی کھولنے پر غور کر رہی ہے۔


صوبے کے چیف سیکرٹری راجندر کمار تیواری نے اتوار کو بتایا کہ تمام سرکاری دفتروں کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن یہاں تین شفٹوں میں ملازم بلائے جائیں گے۔ کنٹین منٹ زون کے بعد تمام صنعتی یونٹوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مسٹر تیواری نے بتایا کہ پارک اور تمام مذاہب کے لئے عبادت گاہوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن عقیدت مندوں کو چہرے کے ماسک کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ اسی طرح پارکوں میں صبح شام پانچ سے آٹھ بجے تک سیر اور ورزش کی اجازت دی گئی ہے۔ مارکیٹ صبح نو سے رات نو بجے تک کھلیں گے اگرچہ ہر روز مختلف مارکیٹ کھولے جائیں گے۔ سبزی منڈی صبح چار سے سات بجے تک کھلیں گی۔ عام گاہکوں کے لیے پھل سبزی کی فروخت صبح آٹھ سے شام آٹھ بجے تک کی جا سکے گی۔ شہری علاقے میں ہفتہ وار منڈی نہیں لگے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */