دہلی کی کئی سڑکیں آج رہیں گی بند، ٹریفک ایڈوائزری جاری

ایڈوائزری کے مطابق دہلی میں کچھ سڑکیں شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک بند رہیں گی۔ جن پتھ اور آس پاس کے علاقے، مولانا آزاد روڈ، مان سنگھ روڈ، راجندر پرساد روڈ میں ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی پولیس، فائل تصویر ویپن</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دہلی پولیس کی طرف سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس کے مطابق آج کئی سڑکیں بند رہیں گی اور ڈائیورزن نافذ رہے گا۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ یہ ڈائیورزن ایک خصوصی پروگرام کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ ایڈوائزری میں لوگوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ دہلی کی سات سڑکوں پر جانے سے پرہیز کریں۔ اس کے ساتھ ہی 4 مقامات پر ڈرائیورزن بھی رہے گا۔

دہلی پولیس کے ٹریفک محکمہ کے ذریعہ جاری ایڈوائزری کے مطابق دہلی میں ایک خصوصی پروگرام ہے۔ اس کی وجہ سے کچھ سڑکیں شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک بند رہیں گی۔ پولیس نے جن سڑکوں پر جانے سے لوگوں کو بچنے کی صلاح دی ہے اس فہرست میں جن پتھ اور آس پاس کے علاقے ہیں، جس میں مولانا آزاد روڈ، مان سنگھ روڈ، راجندر پرساد روڈ، جسونت سنگھ روڈ بھی شامل ہے۔


وہیں موتی لال نہرو پیلس، مان سنگھ روڈ، جسونت سنگھ روڈ اور ونڈسر روڈ پر ڈائیورزن پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے لوگوں کو صلاح دی ہے کہ انڈیا گیٹ کی طرف جانے والی پرگتی میدان کی سرنگ میں بھی جانے سے پرہیز کریں۔ ساتھ ہی عوامی گاڑیوں کے استعمال کی بھی صلاح دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی آئی ایس بی ٹی، ریلوے اسٹیشن یا ہوائی اڈوں کی طرف جانے والے مسافروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ وقت سے پہلے ہی گھر سے نکلیں کیونکہ جام جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس نے لوگوں سے تحمل رکھنے، ٹریفک ضابطوں پر عمل کرنے اور پولیس اہلکاروں کا تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔


واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج ’کرتویہ بھون‘ کا افتتاح کرنے والے ہیں اور شام کے وقت اس علاقے میں شدید ٹریفک کا امکان ہے۔ ایسے میں دہلی کی کئی سڑکیں آج بند رہنے والی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔