دہلی میں زبردست بارش سے کئی سڑکیں غرقاب، بی جے پی کونسلر نے چلائی کشتی

بی جے پی کے کونسلر نے کہا کہ دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے نالوں کی صفائی نہیں کرائی۔ ہم اس معاملے کو بار بار ایوان میں اٹھاتے رہے ہیں لیکن عام آدمی پارٹی کو شرم تک نہیں آتی۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیوگریب</p></div>

ویڈیوگریب

user

قومی آوازبیورو

دہلی میں شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ اس دوران بی جے پی کے ایک کونسلر روندر سنگھ نیگی نے دہلی میونسپل کارپوریشن کی ناکامی کو اجاگر کرنے کے لیے سڑک پر جمع پانی میں کشتی چلائی۔

بی جے پی کونسلر اس موقع پر خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کا نالا اوور فلو کر رہا ہے۔ دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے نالوں کی صفائی نہیں کرائی۔ ہم اس معاملے کو بار بار ایوان میں اٹھاتے رہے ہیں لیکن عام آدمی پارٹی کو شرم تک نہیں آتی۔ دہلی میونسپل کارپوریشن میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔ دہلی کے لوگ پریشان ہیں لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ دہلی میں اس قدر پانی جمع ہے کہ لوگوں کی گاڑیاں خراب ہو رہی ہیں۔ لیکن یہ حکومت خاموش بیٹھی ہے۔


واضح رہے کہ دہلی اور این سی آر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی علاقے غرقاب ہو گئے ہیں۔ سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور ٹریفک بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ وہیں دہلی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طوفانی بارش کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہوا ہے جس میں ایک شخص کی موت اور چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ایئر پورٹ کے اس حادثے کی ہر جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور اسے مرکزی حکومت کی بدعنوانی قرار دی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔