وزیر اعظم مودی سمیت کئی رہنماؤں نے دیوالی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

اوم برلا نے کہا کہ جس طرح چراغ خود جلتا ہے مگر وہ چاروں طرف روشنی بکھیرتا ہے، اسی طرح ہمیں بھی اپنے آپ کو ملک اور سماج کے لیے وقف کر دینا چاہیے

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

دیوالی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا، ’’ملک میں آپ کے کنبہ کے سب افراد کو دیوالی کی بہت سی مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ خاص تہوار آپ کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت لائے۔‘‘

نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے بھی دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ نائب صدر جمہوریہ  دھنکھڑ نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ دیوالی، گہری عقیدت اور بے پناہ خوشی کے ساتھ منائی جاتی ہے، اندھیرے پر روشنی کی فتح کی نمائندگی کرتی ہے، جو امید اور نیکی کے پائیدار جذبے کی علامت ہے۔ دیوالی کا تہوار ایک مذہبی اور نیک زندگی گزارنے اور ہر طرح کے حالات میں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنا فرض ادا کرنے کے ہمارے یقین کی تصدیق کرتا ہے۔’’


دھنکھر نے کہا کہ یہ دیوالی خوشی اور مسرت کی علامت ہو جو ہمارے ملک کو خوشحالی اور کامیابی سے بھرے مستقبل کی طرف لے جائے۔ اس تہوار کی چمک ہمارے دلوں کی گہرائیوں تک علم، حکمت اور ہمدردی کو پھیلائے۔انہوں نے کہاکہ ’’میں روشنیوں کے تہوار دیوالی کے پرمسرت موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

دیوالی کے موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپنے پیغام میں کہا، ’’دیوالی کے مقدس تہوار پر آپ سب کو نیک خواہشات۔ دیوالی ہندوستان کی بھرپور اور مشترکہ ثقافت کی علامت ہے، یہ تہوار ہمارے قومی شعور کا تہوار ہے۔ ہم دیوالی کے چراغوں سے خیرات سیکھتے ہیں۔ جس طرح چراغ خود جلتا ہے مگر وہ چاروں طرف روشنی بکھیرتا ہے، اسی طرح ہمیں بھی اپنے آپ کو ملک اور سماج کے لیے وقف کر دینا چاہیے۔ مریادا پرشوتم بھگوان شری رام کی زندگی بھی ہمیں یہی سبق دیتی ہے۔ روشنی اور خوشی کا یہ عظیم تہوار آپ کی زندگی کو صحت اور خوشحالی سے منور کرے۔ ہر گھر اور ہر خاندان میں خوشیاں اور خوشحالی ہو۔ اس دعا کے ساتھ، آپ سب کو دیوالی کی نیک خواہشات۔‘‘


اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’دیوالی کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ جھوٹ پر سچ کی جیت، ظلم پر نیکی، اندھیرے پر روشنی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔