پی ایم مودی، سونیا گاندھی، راہل گاندھی سمیت کئی اہم لیڈروں نے جواہر لال نہرو کو کیا یاد

ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی آج 130ویں جینتی ہے۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور سابق نائب صدر حامد انصاری نے شانتی وَن جا کر انھیں خراج عقیدت پیش کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا آج یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، سابق نائب صدر حامد انصاری وگیرہ نے شانتی وَن جا کر انھیں عقیدت کا پھول پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پنڈت نہرو کو یاد کیا۔ پی ایم مودی نے انھیں یاد کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے ’’ہمارے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔‘‘


کانگریس کے سابق قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی جواہر لال نہرو کو یاد کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’پنڈت جواہر لال نہرو جی کے یوم پیدائش پر ہم انھیں یاد کرتے ہیں جو ایک لیڈر، دور اندیش، اسکالر، اداروں کی تعمیر کرنے والے اور جدید ہندوستان کے ایک معمار تھے۔‘‘


کانگریس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے جواہر لال نہرو کا ایک قول پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ پنڈت نہرو کی پیدائش 14 نومبر 1889 کو الٰہ آباد میں ہوئی تھی۔ ملک کی آزادی کے بعد 15 اگست 1947 کو وہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم بنے اور 27 مئی 1964 تک وہ ملک کے وزیر اعظم رہے۔ جواہر لال نہرو کو بچوں سے کافی انسیت تھی اور بچے انھیں چاچا نہرو کہہ کر پکارتے تھے۔ 1964 میں پنڈت نہرو کے انتقال کے بعد ان کی پیدائش کے دن کو ’یوم اطفال‘ کے طور پر منایا جانے لگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔