گہلوت، کٹاریہ، وسندھرا، پائلٹ سمیت کئی لیڈروں نے اپنا ووٹ ڈالا

گہلوت نے اپنے خاندان کے ساتھ سردار پورہ اسمبلی حلقہ میں واقع پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ سنیتا گہلوت، بیٹے ویبھو گہلوت، بہو ہمانشو گہلوت نے بھی اپنا ووٹ ڈالا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

یو این آئی

جے پور: راجستھان اسمبلی عام انتخابات-2023 میں آج وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، آسام کے گورنر گلاب چند کٹاریہ، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سی پی جوشی، سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر ڈاکٹر ستیش پونیا سمیت کئی لیڈروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

گہلوت نے اپنے خاندان کے ساتھ سردار پورہ اسمبلی حلقہ میں واقع پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ سنیتا گہلوت، بیٹے ویبھو گہلوت، بہو ہمانشو گہلوت نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔ اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد گہلوت نے میڈیا سے کہا کہ ریاست کے ماحول سے لگتا ہے کہ ہماری حکومت بنے گی۔


انہوں نے کہا کہ خواتین اور نوجوانوں سمیت تمام ووٹرز ووٹ ڈالنے کے لیے پرجوش ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دعوے مضبوط ہیں جبکہ بی جے پی کے دعوے کھوکھلے ہیں۔ ہماری گارنٹی کام آئیں گی جب کہ مودی کی گارنٹی ناکام ہو گئی ہیں۔ اس لیے ان کی گارنٹی کی کوئی بات نہیں ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔