عوام پنجابیت کی شان کی حفاظت کے لئے ووٹ دے: منموہن سنگھ

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ جن پنجابیوں کی جرات، بہادری، حب الوطنی اور قربانی کو پوری دنیا سلام کرتی ہے، اس پنجاب کے بارے میں کیا کچھ نہیں کہا گیا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی پالیسیاں کم فہم ، تفرقہ انگیز اور متکبرانہ ہیں، جس کی وجہ سے معیشت گر رہی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، لیکن حکومت اپنی پالیسیوں میں اصلاحات کے بجائے مسائل کا ذمہ دار پچھلی حکومتوں کو ٹھہرا نے لگی ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے پنجاب کے ووٹروں کے نام ایک ویڈیو پیغام میں جمعرات کو کہا کہ پچھلے دنوں پنجابیت کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اس سلسلے میں وہ پناجب کے لوگوں کے درمیان آکر بات کرنا چاہتے تھے، لیکن لیکن صحت کی وجہ کی بنا پر آ نہیں پارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام اسمبلی انتخابات میں پنجابیت کی شان کی حفاظت کے لیے کانگریس پارٹی کو ووٹ دینا چاہیے۔


انہوں نے کہا ’’کچھ دن پہلے وزیر اعظم کی حفاظت کے نام پر بی جے پی کی طرف سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار چرنجیت سنگھ چنی اور وہاں کے لوگوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی جسے کسی بھی لحاظ سے درست عمل نہیں مانا جا سکتا۔کسانوں کی تحریک کے دوران بھی پنجاب اور پنچابیت کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ جن پنجابیوں کی جرات، بہادری، حب الوطنی اور قربانی کو پوری دنیا سلام کرتی ہے، اس پنجاب کے بارے میں کیا کچھ نہیں کہا گیا۔ پنجاب کی بہادر مٹی سے پیدا ہونے والے ایک سچے ہندوستانی کی حیثیت سے مجھے اس سارے واقعے سے دکھ ہوا ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔