مانسون اجلاس کا آج تیسرا دن، منی پور تشدد پر دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی کا امکان

مانسون اجلاس کے تیسرے دن بھی منی پور تشدد کو لے کر پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہو سکتا ہے۔ اپوزیشن پارلیمنٹ میں منی پور پر بحث اور وزیر اعظم سے جواب مانگنے پر قائم  ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویریو این آئی</p></div>

فائل تصویریو این آئی

user

قومی آوازبیورو

پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن وفد کے منی پور کے دورے کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔۔ منی پور کے معاملے پر اپوزیشن دونوں ایوانوں میں بحث کے مطالبے اور پی ایم کے بیان پر قائم ہے۔

آج بی جے پی ممبران پارلیمنٹ احاطے میں گاندھی مجسمہ کے سامنے احتجاج کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ بھی پارلیمنٹ احاطے میں گاندھی مجسمہ کے سامنے احتجاج کریں گے۔حزب اختلاف  وفد کو منی پور بھیجنے کی تاریخ بھی طے کی جا سکتی ہے۔ کانگریس کے لوک سبھا ایم پی منیش تیواری نے منی پور میں ذات پات کے تشدد پر بحث کے لیے تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔


واضح رہے  دونوں ایوانوں میں منی پور پر ہنگامہ جاری رہنے کی امید ہے۔ کیونکہ اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے پر بی جے پی کو گھیرنے کی حکمت عملی بنائی ہے دوسری جانب  بی جے پی نے بنگال اور راجستھان میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف اتحاد سے لڑنے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا ہے۔

حزب اختلاف  مسلسل اس بات پر بضد ہے کہ جب تک منی پور میں تشدد پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہو جاتی اور وزیر اعظم خود ایوان میں جواب نہیں دیتے ہیں تب تک ایوان میں مزید کام نہیں ہونا چاہیے۔ساتھ ہی حکومت کی طرف سے یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے جواب کے ساتھ حکومت منی پور کے مسئلہ پر بات چیت کرنے پر راضی ہے۔


اس سے پہلے بھی منی پور میں ذات پات کے تشدد کی وجہ سے پہلے دو دن پارلیمنٹ میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے برین حکومت سے استعفیٰ کے مطالبے کے ساتھ صدر راج نافذ کرنے پر بھی زور دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔