منی پور تشدد: لالو پرساد یادو کا وزیر اعظم مودی پر حملہ، ’وہ مجرم ہیں، سامنا نہیں کر سکتے'

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے منی پور تشدد کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کا سامنا نہیں کر سکتے کیونکہ وہ قصوروار ہیں

<div class="paragraphs"><p>لالو پرساد یادو / آئی اے این ایس</p></div>

لالو پرساد یادو / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: منی پور تشدد کے معاملہ میں اپوزیشن پارٹیاں وزیر اعظم نریندر مودی کی پارلیمنٹ میں موجودگی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں بہار کے وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم قصوروار ہیں اور وہ اس کا سامنا نہیں کر سکتے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں لالو پرساد یادو نے منگل (یکم اگست) کو کہا ’’وزیر اعظم نریندر مودی قصوروار ہیں، اسی لیے انہوں نے ابھی تک پارلیمنٹ میں منی پور پر بحث شروع نہیں کی ہے۔‘‘ دراصل، لالو پرساد یادو سے پارلیمنٹ میں منی پور پر وزیر اعظم کے بیان پر اپوزیشن کے مطالبے اور اس کی وجہ سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں خلل کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔


وہیں، آر جے ڈی سربراہ سے وزیر اعظم پر ان کے پچھلے طنز کے بارے میں بھی پوچھا گیا، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ 2024 میں لوک سبھا انتخابات ہارنے کے بعد، مودی بیرون ملک بس جائیں گے۔ جواب میں انہوں نے کہا ’’وہ باہر اپنی جگہ تلاش کر رہے ہیں انہیں مارکوس (فرڈیننس مارکوس) کی طرح بھاگنا پڑے گا۔ انہوں نے بہت سے گناہ کیے ہیں۔

اس سے قبل اتوار کو لالو پرساد نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں شکست سے پریشان ہیں اور بیرون ملک جگہ تلاش کر رہے ہیں۔

گزشتہ اتوار کو لالو پرساد یادو سے پوچھا گیا تھا کہ پی ایم مودی نے حزب اختلاف کے اتحاد ’انڈیا ‘ پر کرپشن، اقربا پروری اور خوش نودی کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس پر انہوں نے کہا ’’یہ مودی ہی ہیں جو اپنا عہدہ چھوڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ تمام ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ ایسی جگہ تلاش کر رہے ہیں جہاں وہ آرام سے رہ سکیں اور پیزا، موموس اور چاؤمین سے لطف اندوز ہو سکیں۔‘‘


غورطلب ہے کہ 20 جولائی کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے ہی اپوزیشن منی پور معاملے پر وزیر اعظم کے بیان کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ مرکزی وزراء انوراگ ٹھاکر اور امت شاہ نے اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ منی پور میں تشدد پر بحث میں حصہ لیں۔ تاہم اپوزیشن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پہلے وزیر اعظم کے بیان کے مطالبے پر قائم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔