منی پور حکومت کورونا متاثرین کو نقد امداد مہیا کرے گی: بیرین

بیرین سنگھ نے کہا کہ ضلع سطح پر مناسب سروے کے بعد اس اسکیم کے لیے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 22336 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

این برین سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
این برین سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

امپھال: منی پور کے وزیر اعلیٰ این برین سنگھ نے گزشتہ روز کہا کہ وزیراعلی کووڈ- 19 متاثرہ ذریعہ معاش سے متعلق امداد اسکیم کورونا کی وجہ سے پیدا ہوئے معاشی مسائل کو ذہن میں رکھ کر پیش کی گئی ہے، کیونکہ اس سے بڑی آبادی کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے۔

بیرین سنگھ نے کہا کہ ضلع سطح پر مناسب سروے کے بعد اس اسکیم کے لیے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 22336 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں 13651 ریہڑی ٹھیلے والے، 4890 ٹرانسپورٹ ڈرائیورز، 3680 وین ڈرائیورز اور 145 فنکاروں کی درخواستیں شامل ہیں۔


انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 7943 کی تصدیق ہوچکی ہے اور 2500 روپے کی پہلی قسط کو آج 6276 درخواست گزاروں میں تقسیم کیا جائے گا، جس کی کل رقم تقریباً 1.56 کروڑ روپے ہے۔ دوسری قسط اس سال ستمبر تک دی جائے گی۔

بیرین سنگھ آج وزیراعلیٰ سکریٹریٹ میں منعقدہ وزہراعلی کووڈ ۔ 19 متاثرہ ذریعہ معاش سے متعلق اسکیم کے لانچ کے پروگرام میں موجود لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مخلصانہ کام کی وجہ سے پہاڑی اضلاع کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اقلیت اور دیگر پسماندہ طبقات (ایم اوبی سی) محکمے کے تحت اب تک پہاڑی علاقوں میں 2 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔