منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ نے کی کابینہ میں توسیع، چھ نئے وزراء شامل

گورنر لا گنیشن نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان میں سے پانچ کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی اور ایک کا ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف) سے ہے۔

تصویر ٹوئٹر / @NBirenSingh
تصویر ٹوئٹر / @NBirenSingh
user

یو این آئی

امپھال: منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ نے ہفتے کو چھ نئے وزراء کو شامل کرکے اپنی کابینہ میں توسیع کی ہے۔ گورنر لا گنیشن نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان میں سے پانچ کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ایک کا ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف) سے ہے۔ ان میں سے لیت پااو ہااوکِپ ہی واحد ایسے شخص ہیں جو بیرین سنگھ کی پچھلی حکومت میں شامل تھے۔ دیگر پانچ پہلی بار وزیر بنے ہیں۔

لیتپ پااو ہااوکِپ نے گزشتہ اسمبلی میں نیشنل پیپلس پارٹی (این پی پی) کے رکن کے طور پر جیت حاصل کی تھی اور نواجونوں کے امور اور کھیل کے وزیر کے طور پر کام کیا تھا۔ انہوں نے اس بار تینگ نَوپال سے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر جیت حاصل کی۔

وزراء میں لیت پااو ہااوکِپ، ڈاکٹر ایس رنجن، ایل سوسیندرو، کے روبندرو، بسنتا اور خاشم روئیوا (ای پی ایف) شامل ہیں۔ ہاکیپ، ڈاکٹر ایس رنجن، ایل سوسندرو، کے روبندرو، تھا بسنتا اور خاشم روئیوا (این پی ایف) شامل ہیں۔ ان میں سے لیت پااو ہااوکِپ واحد شخص ہیں جنہوں نے بیرین سنگھ کی پچھلی حکومت میں بھی خدمات انجام دیں۔ باقی پانچ پہلی بار وزیر بنے ہیں۔ انہوں نے سال 1999 میں امپھال کے مہاراج بودھ چندر کالج سے پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن کیا۔

کُھرئی سے تعلق رکھنے والے لیشنگتھیم سوسندرو میئیتیئی (38) دوسری بار بی جے پی کے امیدوار کے طور پر جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے 2001 میں این جی منی کالج سے اعلیٰ ثانوی تعلیم مکمل کی ہے۔ ڈاکٹر سپم رنجن (49) نے کونتھوجام سے جیت درج کی ہے۔ انہوں نے سال 1999 میں ایس ایم ایس کالج، جے پور سے ایم بی بی ایس اور 2005 میں ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ پہلے کانگریس امیدوار کے طور پر اور پھر 2017 اور 2022 میں بی جے پی کے امیدوار کے طور پر جیتے تھے۔

سری کونکم روبیندرو (34) نے مینگ امپھال سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے 2012 میں برطانیہ کی انگلیا رسکن یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں پوسٹ گریجویشن کیا۔ تَھوناؤجم بسنت کمار سنگھ (57) نے پہلی بار نمبول سے کامیابی حاصل کی ہے، وہ آئی پی ایس افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بعد میں انہوں نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ (وی آر ایس) لے لی۔ وہ سابق مرکزی وزیر تھا چاوبا کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے 1987 میں سینٹ اسٹیفن کالج، دہلی یونیورسٹی سے تاریخ میں ماسٹر اور 2002 میں اے ایم یو سے ایل ایل بی مکمل کیا۔

خاشم واسُم (58) نے چنگائی سے این پی ایف امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ ذاکر حسین کالج، دہلی یونیورسٹی کے 1985 بیچ کے گریجویٹ ہیں۔ سنگھ نے 21 مارچ کو پانچ دیگر وزراء یعنی وشوجیت، وائی کھیم چند، کے گوونداس، نیمچا کپگین اور اوانگبو نیومائی (این پی ایف) کے ساتھ مسلسل دوسری بار منی پور کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ بی جے پی کے 32، این پی ایف کے پانچ اراکین ممبر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔