منی پور اسلحہ لوٹ معاملہ: سات پولیس اہلکار معطل، انٹرنیٹ بند، 400 لوگوں کے ہجوم نے کیا تھا حملہ

معطلی کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے، حکام نے کہا کہ اسلحہ خانے سے اسلحہ اور گولہ بارود لوٹنے کی واردات پیش آنے کے بعد 5ویں بٹالین منی پور رائفلز کے سات اہلکاروں کو ڈیوٹی میں غفلت کی وجہ سے معطل کر دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

امپھال: امپھال مشرقی ضلع میں 5ویں بٹالین منی پور رائفلز کے کیمپ سے منگل کو ہجوم کے ہتھیار اور گولہ بارود لوٹنے کے بعد منی پور رائفلز کے سات اہلکاروں کو جمعہ کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔ یہ جانکاری افسران نے دی ہے۔

معطلی کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے، حکام نے کہا کہ اسلحہ خانے سے اسلحہ اور گولہ بارود لوٹنے کی واردات پیش آنے کے بعد 5ویں بٹالین منی پور رائفلز کے سات اہلکاروں کو ڈیوٹی میں غفلت کی وجہ سے معطل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس کیس کے سلسلے میں چھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور بدھ کی رات ملزم کے پاس سے چار انساس رائفلیں، ایک اے کے، سیلف لوڈنگ رائفلوں کے کچھ میگزین اور 9 ایم ایم گولہ بارود کے 16 چھوٹے بکس برآمد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کی رات تقریباً 400 لوگوں کے ہجوم نے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر پر دھاوا بولنے کی کوشش کے بعد قبائلی اکثریتی چوراچاند پور ضلع میں جمعہ سے انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز کو پانچ دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔


سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغ کر بھیڑ کو منتشر کیا اور حالات پر قابو پا لیا، حالانکہ جمعہ کی رات دیر گئے تک علاقے میں کشیدگی برقرار تھی۔ منگل کو ایک ہجوم گاؤں کے کچھ رضاکاروں کے ساتھ امپھال مشرقی ضلع کے چنگاریل میں 5ویں بٹالین منی پور رائفلز کے کیمپ میں داخل ہوا اور ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ گھس گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔