جمہوریت میں عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر: اشوک گہلوت

اشوک گہلوت نے ٹوئٹ کر کے پرامن پولنگ کے لئے عوام اور کانگریس کے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں عوامی فیصلہ سب سے اوپر ہوتا ہے جسے ہم عاجزی کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں کانگریس کی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں عوامی فیصلہ سب سے اوپر ہوتا ہے، جسے ہم عاجزی کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔

اشوک گہلوت نے ٹوئٹ کرکے پرامن پولنگ کے لئے عوام اور کانگریس کے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں عوامی فیصلہ سب سے اوپر ہوتا ہے جسے ہم عاجزی کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔ کانگریس نے اس روایت کو ہمیشہ قائم رکھا اور اس پر عمل کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت کو مضبوط اور قائم رکھنے کا کام کیا۔


انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لئے ملک سب سے پہلے ہے، جبکہ بی جے پی کے لئے اقتدار اہم ہے۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے یہ الیکشن عوامی مفاد اور ترقی کے امور پر لڑا جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مذہب، ذات پات، فوج کی شجاعت کے نام پر یہ الیکشن لڑا۔


انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے 2014 میں کیے انتخابی وعدوں کے بارے میں عوام کو کوئی جواب نہیں دیا اور نہ بی جے پی کے ’سنکلپ پتر‘ میں کیے گئے وعدوں کی بات کی۔ کانگریس نے اپنے منشور میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے بنائے گئے پروگراموں پر ووٹ مانگے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 May 2019, 6:10 PM