وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار، پولیس کی پوچھ تاچھ جاری

ملزم کے پاس سے فرضی آئی ڈی کارڈ کے علاوہ وکالت کی ڈگری بھی حاصل ہوئی ہے۔ پوچھ تاچھ میں ملزم پولیس کو ورغلانے کی کوشش کر رہا ہے اور سیدھے طور پر جواب نہیں دے رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم شخص کو دہلی پولیس نارتھ ویسٹ ڈسٹرکٹ کے اسپیشل اسٹاف کی ٹیم نے غازی آباد سے حراست میں لیا۔ ملزم کا نام شلوک ترپاٹھی بتایا جا رہا ہے۔ اس کے پاس سے وکالت کی ڈگری بھی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس کو ملزم شلوک کے پاس سے فرضی آئی ڈی کارڈ ملے ہیں۔

’اے بی پی‘ کی خبر کے مطابق پوچھ تاچھ میں پتہ چلا ہے کہ ملزم شلوک ترپاٹھی نے نشے کی حالت میں دھمکی بھرا فون کیا تھا۔ پولیس جانچ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شخص کی اہلیہ جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے، جس سے وہ پریشان ہے اور نشے کرتا رہتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سے پوچھ تاچھ جاری ہے لیکن وہ مسلسل پولیس کو ورغلانے کی کوشش کر رہا ہے اور سیدھے طور پر جواب نہیں دے رہا ہے۔


واضح رہے کہ جمعرات (5 جون) کی رات قریب 11 بجے غازی آباد پولیس کے پاس ایک فون کال آیا، جس میں ایک نامعلوم شخص نے کہا تھا کہ وہ ریکھا گپتا کو جان سے مار ڈالے گا۔ فون کی جانکاری ملتے ہی غازی آباد اور دہلی پولیس مستعد ہو گئی اور نمبر ٹریس کرکے فون کرنے والا کا پتہ لگانے میں سرگرم ہو گئی۔ حالانکہ کچھ ہی وقت میں فون کرنے والے کا فون سوئچ آف ہو گیا اور اس کا پتہ لگانا مشکل ہو گیا۔ اس کے بعد پوری رات اور اگلے دن بھی پولیس کی ٹیم نے کارروائی کی اور آخرکار ہفتہ  (7جون) کو ملزم تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

دہلی پولیس نے بتایا کہ غازی آباد کے پولیس کنٹرول روم کو جب یہ کال آیا تھا تو ٹیم نے فوراً دہلی پولیس کو مطلع کیا۔ فوری جانچ میں پتہ چلا کہ فون غازی آباد کے کوتوالی تھانہ علاقے سے کیا گیا تھا۔ اس کے بعد غازی آباد پولیس اور دہلی پولس نے مل کر جانچ شروع کر دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔