انسانیت پھر شرمسار: ماں کی لاش بائیک پر لے جانے کو مجبورہوا نوجوان

مدھیہ پردیش میں ایک نوجوان نے کئی بار فون کیا لیکن سرکاری ایمبولنس نہیں آئی، آخرکار نوجوان کو اپنی ماں کی لاش کو بائیک پر ہی پوسٹ مارٹم ہاؤس تک لے جانے پر مجبور ہونا پڑا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش میں ایک بار پھر شرم ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک نوجوان نے کئی بار فون کیا لیکن سرکاری ایمبولنس نہیں پہنچی جس کے بعد اس نوجوان کو آخر کار اپنی موٹر سائیکل پر ہی لاش کو لے کر پوسٹ مارٹم تک جانا پڑا۔ ماں کی لاش کے ساتھ نوجوان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدھیہ پردیش حکومت اور محکمہ صحت کی سبکی ہو رہی ہے اور لوگ حکوت اور نظام پر جم کر غصہ نکال رہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ٹیکم گڑھ کے مستاپور گاؤں کی رہائشی کنور بائی کی سانپ کے کاٹنے سے موت واقع ہو گئی تھی۔ پولس کیس ہونے کی وجہ سے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانا ضروری تھا۔ ایسے حالات میں اس کے بیٹے نے کئی بات سرکاری ایمبولنس بلانے کی کوشش کی لیکن ایمبولنس کی خدمت فراہم نہیں ہو سکی۔

ایمبولنس نہ ملنے پر بیٹے نے ماں کی لاش کو بائیک پر کسی طرح باندھا اور پوسٹ مارٹم ہاؤس تک لے کر پہنچا۔ مدھیہ پردیش میں سرکاری نظام کی اس لاپروائی کو دیکھ کر لوگ حیران ہیں۔

اس پورے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ مددھیہ پردیش حکومت اور محکمہ صحت کو خوب نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے بڑی لاپروائی اور بے حسی کی مثال نہیں ملتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔