کشمیر میں 5 بنگلہ دیشی مزدوروں کے قتل پر ممتا بنرجی کا اظہار افسوس

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’اس (دہشت گردانہ) واقعہ میں مرشدآباد کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان ہلاکتوں سے ہم بہت ہی دکھی ہیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جموں و کشمیر کے کولگام میں پانچ غیر کشمیری مزدوروں کے قتل پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی سخت تنقید کی ہے۔ ممتا بنرجی نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ اس واقعہ میں مرشدآباد کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان ہلاکتوں سے ہم بہت ہی دکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے الفاظ سے مرنے والوں کے اہل خانہ کے دکھ کو کم نہیں کر سکتے، لیکن دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔


واضح رہے کہ جموں کشمیر کے کولگام میں منگل کی رات کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے پانچ غیر کشمیری مزدوروں کو قتل کر دیا۔ کلگام کے كاٹروسو علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے غیر کشمیری مزدوروں کے ایک گروپ پر گولیاں چلائیں جس میں چھ مزدوروں کو گولیاں لگیں اور انہیں فوری طور پراسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔