بنگال میں امن وامان کی صورت حال دیگر ریاستوں سے بہتر:ممتا کا دعویٰ

مرشدآباد میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے اور اب سب کچھ قابو میں ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونےہیں جس کی وجہ سےوہاں کا سیاسی ماحول گرم ہے۔ بی جے پی نے وہاں پریورتن یاترا شروع کی ہو ئی ہے اور بی جے پی بنگال کی امن امان کی صورتحال کولے کر ممتا حکومت کی تنقید کرتی رہی ہے ۔اس بیچ وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابینرجی نے دعویٰ کیا کہ دیگر ریاستوں کی بنسبت بنگال کی امن امان کی صورت حال بہت بہتر ہے۔

محترمہ بینرجی مالدا سے لوٹنے کے دوران مرشدآباد میں تھوڑی دیر کے لئے ٹھہری تھیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مرشدآباد میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے اور اب سب کچھ قابو میں ہے۔


وزیراعلیٰ نے مغربی بنگال میں وزیرداخلہ امت شاہ کے دورے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ کسی بھی پارٹی کا کوئی بھی لیڈر اپنے سیاسی پروگرام کے پیش نظر ریاست کا سفرکرسکتا ہے۔

محترمہ بینرجی نے کولکاتہ لوٹنے سے قبل مرشدآباد کے ضلع مجسٹریٹ جگدیش پرسادمینا، ایس پی کے سبری راج کمار، جنگی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ(ایس پی) وائی رگھوبنشی، مرشد آباد رینج کے ڈی آئی جی سنیل چودھری اور دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور اہم امورپر تبادلہ خیال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔