کیا ورون گاندھی ترنمول میں شامل ہو سکتے ہیں؟

پارٹی کارکنان پر تریپورہ میں ہورہے پرتشدد حملوں کے معاملے میں ترنمول کے 15 ممبران پارلیمنٹ کے ایک وفد نے وزیرداخلہ امت شاہ سے وقت مانگا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی آج تین روزہ دورے پر دہلی آئیں گی جہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت اپوزیشن کے کئی لیڈروں سے ملاقات کرسکتی ہیں۔

قیاس آرائیاں ہیں کہ محترمہ بنرجی اس دورے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی سے بھی مل سکتی ہیں، جو گزشتہ کئی دنوں سے کسان تحریک کی حمایت میں اپنی ہی حکومت کی تنقید کررہے ہیں۔ یہ چرچے ہیں کہ مسٹر گاندھی بی جے پی چھوڑ کر ترنمول میں شامل ہو سکتے ہیں۔ حال ہی میں مسٹر گاندھی اور ان کی والدہ بی جے پی ایم پی مینکا گاندھی کو پارٹی کی نیشنل ورکنگ کمیٹی سے نکال دیا گیا تھا۔


اتر پردیش، پنجاب، تریپورہ، اتراکھنڈ اور منی پور میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر محترمہ بنرجی کے اس دورے کوکافی اہم ماناجارہا ہے۔ محترمہ بنرجی پچھلے کئی مہینوں سے مسلسل اپوزیشن کو متحد کرنے کا کام کر رہی ہیں۔

دوسری طرف، ترنمول اپنے پارٹی کارکنان پر تریپورہ میں ہورہے پرتشدد حملوں کے معاملے میں نوٹس لینے کے مطالبہ کے تعلق سے ترنمول کے 15 ممبران پارلیمنٹ کے ایک وفد نے بھی کل وزیرداخلہ مسٹرشاہ سے وقت مانگا ہے۔ ترنمول ممبران پارلیمنٹ کا یہ قافلہ تریپورہ کے سیاسی تشدد کی مخالفت کی طورپر کل سے دھرنے پر بیٹھے گا۔ ترنمول نے الزام لگایا ہے کہ تریپورہ میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ترنمول کارکنوں پر اس طرح کے باقاعدہ حملے سیاسی حسد کی وجہ سے حکمران بی جے پی حکومت کے اشارے پر ان کے کارکنان کی طرف سے کئے جارہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔