سیاسی جماعتوں سے شہری ترمیمی بل کی مخالفت کرنے کی ممتا بنرجی کی اپیل

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شہری ترمیمی بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے بنگال میں اس کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس کی مخالفت کرنی چاہئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شہری ترمیمی بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے بنگال میں اس کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے جمعہ کے روز کہا کہ شہری ترمیمی بل اور این آر سی کے نام پر فرقہ واریت کو پھیلانے اور ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

ممتا بنرجی نے بابا صاحب امبیڈکر کے یوم وفات پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں شہری ترمیمی بل کسی بھی صورت میں نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ این آر سی اور شہری ترمیمی بل کا مقصد صرف اور صرف ایک ہے اور یہ دونوں ایک ہی سکہ کے دورخ ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس بل کے خلاف متحد ہوں۔


خیال رہے کہ کابینہ نے شہری ترمیمی بل کو منظور کرلیا ہے تاہم ابھی لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے پاس ہونا باقی ہے۔ترنمول کانگریس نے پہلے ہی اس پر اپنا موقف واضح کرچکی ہے۔اس بل کے ذریعہ ہندوستان کے مسلم اکثریتی پڑوسی ممالک سے آنے والے ہندو، سکھ،جین، بدھشٹ اور عیسائیوں کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی۔

تاہم سیکولر جماعتوں کا موقف ہے کہ مذہبی بنیاد پر تفریق کیا جانا ہندوستان کے روح کے منافی ہے۔ خیال رہے کہ شمال مشرقی ریاستوں میں اس بل کی شدید مخالفت ہورہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔