عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ایڈوانس بونس فراہم کیا جائے گا، ممتا کا اعلان

ممتا بنرجی پر الزام عاید کیا جارہا تھا کہ وہ سرکاری ملازمین کا سیاسی استعمال کررہی ہے ۔بیلٹ پیپر میں بھی بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین نے ممتا کی پارٹی کو ووٹ دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بنرجی / آئی اے این ایس
وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بنرجی / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممتا بنرجی نے اقتدار میں آنے کے بعد ریاستی سرکاری ملازمین کو بونس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ممتا بنرجی کے اعلان کے مطابق جن کی تنخواہ 36 ہزار روپے ہے انہیں بونس (ایڈہاک بونس) 4500 روپے ملے گا۔ 45000 روپے تنخواہ لینے والوں کو 12,000روپے کا بونس ملے گا۔ پنشنرز کو 2500 روپے ملیں گے۔

عید سے قبل ریاستی حکومت کی جانب سے یہ بڑی خوش خبری ہے ۔ممتا بنرجی پر الزام عاید کیا جارہا تھا کہ وہ سرکاری ملازمین کا سیاسی استعمال کررہی ہے ۔بیلٹ پیپر میں بھی بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین نے ممتا بنرجی کی پارٹی کو ووٹ دیا ہے۔


ریاستی سرکاری ملازمین کے ڈی اے کو لے کرحکومت اور ملازمین کے درمیان تنازع جاری ہے۔ انتخابی مہم کے دوران وزیرا عظم مودی نے سرکاری ملازمین کے ڈی اے کی شرح میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس کے باوجود سرکاری ملازمین نے ممتا بنرجی پر بھروسہ کیا اور انہیں بڑھ چڑھ کر ووٹ دیا ۔

ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے مطابق ، ممتا بنرجی تیسری بار اقتدار میں آئیں ہیں۔ انہوں نے آتے ہی میلے کا الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی یقینی طور پر ہمارے بقایا ڈی اے سے اس مسئلے کو حل کریں گے۔ ڈی اے پر تنازعہ کے باوجود ریاستی حکومت ملازمین فیڈریشن کا خیال ہے کہ ممتا بنرجی نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے جس سے ریاستی سرکاری ملازمین کو نقصان پہنچے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 May 2021, 6:11 AM