ملکارجن کھڑگے کا پہلا اتراکھنڈ کا دورہ، دہرادون میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

کانگریس کے نئے صدر منتخب ہونے کے بعد ملکارجن کھڑگے پہلی مرتبہ اتراکھنڈ کے دورے پر روانہ ہوں گے، وہ 28 جنوری کو اتراکھنڈ دورے پر پہنچیں اور ریاست کی راجدھانی دہرادون میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہرادون: انڈین نیشنل کانگریس کے نئے صدر منتخب ہونے کے بعد ملکارجن کھڑگے پہلی مرتبہ اتراکھنڈ کے دورے پر روانہ ہونے جا رہے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے 28 جنوری کو اتراکھنڈ کے دورے پر پہنچیں اور ریاست کی راجدھانی دہرادون میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

کانگریس کی انچارج اتراکھنڈ کماری شیلجا نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے اتراکھنڈ دورے کے حوالہ سے اطلاع دی۔ انہوں نے پارٹی کے عہدیداروں اور ارکان اسمبلی کے ساتھ قومی صدر کے مجوزہ دورے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا، آئندہ لوک سبھا انتخابات کے تعلق سے بھی بحث کی گئی۔


اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ ہریش روت اور پریتم سنگھ، ہریش دھامی، سمت ہردیش، مدن بشٹ سمیت دیگر ارکان اسمبلی موجود رہے۔ کماری شیلجا نے تاکید کی کہ تمام لیڈران اور کارکنان کو اختلافات کو فراموش کر کے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہو جانا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔