خام تیل کی قیمت میں کمی، لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں چھو رہی ہیں آسمان: ملکارجن کھڑگے

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 7 ماہ میں خام تیل کی قیمت میں 32 فیصد کمی آئی ہے، اس کے باوجود مودی حکومت نے تیل کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی۔

پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ملک میں مہنگائی نے عام لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ظاہر ہے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بھی بڑھی ہے۔ اس سب کے درمیان حکومت خاموش ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

کانگریس صدر نے ٹوئٹ کیا، ''خام تیل کی قیمتیں زمین پر ہیں، لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ مودی حکومت = عوام سے لاکھوں کروڑوں کی لوٹ لامحدود!، کھڑگے نے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایک گرافکس بھی شیئر کیا ہے۔ گرافکس بتاتے ہیں کہ کس طرح مودی حکومت تیل کے ذریعے ملک کے عوام کو 'کھلے عام لوٹ رہی ہے'۔ گرافکس میں دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 7 ماہ میں خام تیل کی قیمت میں 32 فیصد کی کمی ہوئی ہے، اس کے باوجود مودی حکومت نے تیل کی قیمت میں کمی نہیں کی۔


اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ لیکن اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کے مطابق ملک کے عوام کو 18 روپے کم میں تیل دیا جا سکتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اگر حکومت چاہے تو عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرول 88 روپے 31 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 76 روپے 27 پیسے فی لیٹر دے سکتی ہے۔ لیکن حکومت ایسا نہیں کر رہی اور عوام کو مہنگے داموں میں تیل خریدنا پڑ رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔