ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے عالمی یوم محنت پر مزدوروں کو دی مبارکباد

کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں مزدوروں کا کردار اہم رہا ہے اس لیے پارٹی مزدوروں کے حقوق کو سب سے اہم سمجھتی ہے اور ان کی ہر جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے مزدوروں کو عالمی یوم مزدور پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے حقوق سب سے اہم ہیں اور پارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی، کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں مزدوروں کا کردار اہم رہا ہے اس لیے پارٹی مزدوروں کے حقوق کو سب سے اہم سمجھتی ہے اور ان کی ہر جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹ کیا "شرمِیو جیتے۔ ملک کا سنگ بنیاد رکھنے میں ہمارے مزدوروں کا بے مثال کردار ہے۔ محنت اور جدوجہد کے ذریعے وہ قوم کی تعمیر میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہیں۔ کانگریس کے لیے مزدوروں کے حقوق سب سے اہم رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ہم ان کے ساتھ ہیں"۔


وہیں راہل گاندھی نے کہا کہ عالمی یوم مزدور پر ملک کے تمام مزدور بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہندوستان کی تعمیر میں ان کی محنت اور جدوجہد بہت اہم ہے۔ ان کی ترقی ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ ان کی ترقی میں ہی ملک کی ترقی مضمر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔