دہلی-این سی آر اور ہریانہ کے گینگسٹرس کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی، چھاپہ ماری میں نقد اور کئی اسلحے برآمد

پولیس کی تقریباً 40 ٹیموں نے ٹلو تاجپوریہ گینگ، نیرج بوانا-راجیش بوانا گینگ، جتندر عرف گوگی گینگ اور کالا جٹھیڑی کے اراکین اور معاونین کے ٹھکانوں پر دستک دی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی پولیس، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دہلی پولیس نے بدھ کی دیر رات دہلی-این سی آر اور ہریانہ کے جرائم پیشہ گروپس، ان کے اراکین اور معاونین کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ اس چھاپہ ماری میں کئی ٹھکانوں سے بڑے پیمانے پر نقد اور اسلحے برآمد کیے گئے۔ اس سلسلے میں پولیس نے کئی ایف آئی آر درج کیے ہیں۔

کارروائی کی اطلاع دیتے ہوئے دہلی پولیس نے بتایا کہ آؤٹر نارتھ ضلع پولیس نے بدھ کی رات دہلی-این سی آر اور ہریانہ میں فعال خطرناک جرائم پیشہ گروپس کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کی کارروائی کی۔ اس میں آؤٹر نارتھ ضلع پولیس کی تقریباً 40 ٹیموں نے ٹلو تاجپوریہ گینگ، نیرج بوانا-راجیش بوانا گینگ، جتندر عرف گوگی گینگ اور کالا جٹھیڑی کے اراکین اور معاونین کے ٹھکانوں پر دستک دی۔


پولیس ٹیم نے بتایا کہ چھاپہ ماری میں کئی ٹھکانوں سے کثیر تعداد میں نقد اور کئی اسلحے برآمد ہوئے ہیں۔ اس کارروائی کے سلسلے میں درج ایف آئی آر میں اُگاہی، ناجائز اسلحہ رکھنے اور منظم جرائم سے جڑے الزام شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی جرائم پیشہ عناصر پر لگام لگانے کی سمت اٹھایا گیا قدم ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں کئی گینگس لمبے عرصے سے فعال ہیں اور ان کی جڑیں ہریانہ اور اتر پردیش تک پھیلی ہوئی ہیں۔ ٹلّو تاجپوریہ گینگ کا سرغنہ سنیل عرف ٹلو تاجپوریہ تھا، جس کا سال 2023 میں تہاڑ جیل میں قتل ہو گیا تھا۔ لیکن یہ گینگس ابھی بھی کئی مجرمانہ معاملوں میں منسلک ہیں۔


نیرج بوانا-راجیش بوانا گینگ جیل سے ہی چلتا ہے اور قتل، ڈکیتی و تاوان کے سینکڑوں معاملوں میں نامزد ہے۔ جتندر عرف گوگی گینگ نے 2021 میں روہنی کورٹ میں گوگی کے قتل کے بعد نئی شکل لے لی ہے جبکہ کالا جٹھیڑی گینگ لارینس بشنوئی اور دیگر گینگس کے سداتھ گٹھ جوڑ میں اسلحوں کی اسمگلنگ میں شامل ہے۔ ان گروپوس کے درمیان پرانی رنجش ہے جو تہاڑ جیل میں بھی تشدد کی اختیار کر چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔