منی پور وائرل ویڈیو معاملے پر مرکزی وزارت داخلہ کی اہم پیش رفت، سی بی آئی کو سونپی جانچ کی ذمہ داری

سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ جس موبائل سے وہ وائرل ویڈیو شوٹ کیا گیا تھا اسے برآمد کر لیا گیا ہے، ساتھ ہی ویڈیو شوٹ کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>منی پور برہنہ پریڈ</p></div>

منی پور برہنہ پریڈ

user

قومی آوازبیورو

ایک طرف منی پور تشدد معاملے پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا ہنگامہ جاری ہے، اور دوسری طرف مرکزی وزارت داخلہ نے وائرل ویڈیو کو لے کر اہم پیش رفت کی ہے۔ خواتین کو برہنہ کر سڑک پر پریڈ کرانے والی وائرل ویڈیو کی جانچ وزارت داخلہ نے سی بی آئی کو سونپ دی ہے۔ ساتھ ہی بتایا جا رہا ہے کہ مرکزی حکومت سپریم کورٹ میں اس سلسلے میں حلف نامہ داخل کرے گی۔ اس میں وہ وائرل ویڈیو معاملے کی سماعت منی پور سے باہر کرانے کی گزارش کرے گی۔

اس درمیان سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ جس موبائل سے وہ وائرل ویڈیو شوٹ کیا گیا تھا، اسے برآمد کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ویڈیو شوٹ کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مرکزی حکومت نے کوکی اور میتئی طبقہ کے لوگوں سے بات چیت کی ہے۔ دونوں ہی طبقات کے ساتھ اب تک چھ دور کی بات چیت ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔