جھارکھنڈ میں کانسٹیبل بھرتی دوڑ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ، امیدواروں کو 10 کلومیٹر کی دوڑ سے ملے گی راحت

محکمہ پولیس نے کانسٹیبل بھرتی کے لیے 5 سے 6 منٹ میں 1.5 کلومیٹر یا 25 منٹ میں 5 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کرنے کا معیار طے کرنے کا فارمولہ جھارکھنڈ حکومت کو پیش کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آوازبیورو

رانچی: جھارکھنڈ میں کانسٹیبل بھرتی کی دوڑ کے دوران 12 امیدواروں کی جان چلی جانے کے بعد ریاستی حکومت نے اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ریاست کی ہیمنت سورین حکومت نے کانسٹیبل بھرتی کے عمل میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اب امیدواروں کو 10 کلومیٹر دوڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پہلے امیدواروں کو 60 منٹ کے اندر 10 کلومیٹر کی دوڑ پوری کرنی ہوتی تھی، جس کی وجہ سے کئی امیدوار ریس مکمل کرنے سے پہلے ہی دم توڑ دیتے تھے۔ اس سلسلے میں محکمہ پولیس اب فاصلہ اور وقت دونوں کم کرنے جا رہا ہے۔ محکمہ پولیس نے حکومت کے سامنے دو متبادل پیش کیے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ پولیس اب کانسٹیبل بھرتی کے لیے 5 سے 6 منٹ میں 1.5 کلومیٹر یا 5 کلومیٹر کی دوڑ 25 منٹ میں پوری کرنے کا معیار طے کرنے جا رہا ہے یعنی اب امیدواروں کو 10 کلومیٹر کی دوڑ پوری کرنے سے راحت مل جائے گی۔ جھارکھنڈ پولیس کے ایک ڈی آئی جی رینک کے افسر نے جانکاری دی کہ حکومت کو ان دونوں متبادل کے بارے میں بتایا گیا ہے اور اس تبدیلی پر آنے والے امتحانات اور بھرتی میں عمل درآمد کیا جائے گا۔


جھارکھنڈ میں اس وقت کانسٹیبل بھرتی کا عمل تقریباً 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ اس دوران 12 امیدواروں کی موت کے بعد ملک بھر میں دوڑ کے پیمانہ پر بحث چھڑ گئی ہے۔ حالانکہ بچی ہوئی 20 فیصد بھرتی کا عمل پرانے ضابطے کے مطابق ہی مکمل ہوگا۔

غور طلب رہے کہ ہندوستانی فوج میں بھرتی کے لیے 5.45 منٹ میں 1.6 کلومیٹر دوڑنا ہوتا ہے۔ وہیں خواتین کو اس کے لیے ساڑھے 7 منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔ نیم فوجی دستوں کے لیے 5 کلومیٹر کی دوڑ 24 منٹ میں پوری کرنی ہوتی ہے جبکہ خواتین کو ساڑھے 8 منٹ میں 1.6 کلومیٹر دوڑنا ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔