بُرہان پور کے ماجد حسین کی محنت رنگ لائی، جے ای ای-مین میں 99.99 پرسنٹائل کے ساتھ مدھیہ پردیش میں بنے ٹاپر

ماجد حسین کی کامیابی سے کنبہ اور رشتہ داروں کے ساتھ اسکول اور شہر کے لوگوں میں بھی خوشی کا ماحول ہے۔ ماجد کا اگلا نشانہ جے ای ای ایڈوانس میں بہتر کارکردگی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ماجد حسین، ویڈیو گریب</p></div>

ماجد حسین، ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کے بُرہان پور کے ماجد حسین نے جے ای ای-مینس میں پوری ریاست میں ٹاپ کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے قومی سطح کے اس انجینئرنگ داخلہ امتحان میں 99.9992 پرسنٹائل اسکور کیا ہے۔ ماجد کی اس شاندار کامیابی سے ان کے کنبہ میں جشن کا ماحول ہے۔

ماجد حسین نے خبر ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے کنبہ کے سر باندھتے ہوئے کہا، "مجھے شروع سے ہی اپنے کنبہ کا ساتھ ملا۔ میرے والد نے مجھے اچھی سے اچھی تعلیم دی اور ٹیچروں کا بھی بھرپور ساتھ ملا۔ اب میری توجہ ایڈوانس میں اچھا رینک لانے پر ہے، تاکہ ایک اچھا انجینئر بن سکوں۔"

اس دوران ماجد حسین نے بتایا کہ جب وہ درجہ 11 میں تھے تو انہوں نے ایک نجی کوچنگ انسٹی چیوٹ جوائن کر لیا تھا۔ اس کے بعد تقریباً 2 سال تک سخت محنت کی، اب اس کا ثمرہ جے ای ای-مین 2025 میں کامیابی کے ساتھ ملا۔

ماجد حسین کی اس کامیابی سے ان کے کنبہ اور رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ ان کے اسکول اور شہر کے لوگوں میں بھی کافی خوشی دیکھی جا رہی ہے۔ ماجد کی والدہ سکینہ حسین نے اپنے بیٹے کی کامیابی پر کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے مدھیہ پردیش میں ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "ماجد اپنی پڑھائی کے تئیں ایماندار اور وقف تھا۔ میں دوسرے بچوں سے بھی کہوں گی کہ وہ محنت کرتے رہیں، جس سے انہیں کامیابی مل سکے۔"


قابل ذکر ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای) مین سیشن 1 رزلٹ، 2025 جاری کر دیا گیا ہے۔ جن طلبا نے جے ای ای مینس سیشن 1 امتحان دیا تھا وہ اپنا رزلٹ ویب سائٹ jeemain.nta.nic.in پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔