تمام اسپتالوں میں صفائی کا مکمل انتظام رکھیں: نتیش

وزیراعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ تمام اسپتالوں میں صاف صفائی کا مکمل انتظام رکھیں۔ اس میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ ہمیشہ سترنگی چادروں کو صاف رکھنا یقینی بنائیں۔

نتیش کمار، تصویر یو این آئی
نتیش کمار، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں محکمہ صحت کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ جائزہ میٹنگ کے آغاز میں’وزیر اعلیٰ میڈیکل امداد فنڈ‘ کے تحت وزیراعلیٰ نے ماؤس پر کلک کرکے جینیٹک مسکولر ڈسٹروفی کے مرض میں مبتلا 75 بچوں کے کھاتے میں ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے رقم منتقل کی۔ اس کے ذریعے فی مستفید کو 6 لاکھ روپے کی یک مشت امداد کی رقم فراہم کی گئی۔

اس کے بعد جائزہ میٹنگ میں محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتئے امرت نے ایک پرزنٹیشن کے ذریعے محکمہ کے تازہ ترین کاموں اور حصولیابیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرائی۔ انہوں نے ریاست میں کووڈ 19 کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ، ڈینگو کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور بچوں کی اموات کی شرح میں آئی کمی کے بارے میں جانکاری دی۔ ضلع اسپتالوں میں جیویکا دیدیوں کے ذریعہ کیے جانے والے کھانے کے انتظامات، اسپتالوں میں انسانی وسائل، انفراسٹرکچر، میڈیکل کالج اسپتالوں، ضلع اسپتالوں اور صحت مراکز کی تازہ ترین صورتحال اور محکمہ کے آئندہ کے ایکشن پلان کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔


میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری، صحت نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 26 ستمبر 2022 کو نیشنل ہیلتھ اتھاریٹی کے ذریعہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت ہیلتھ کیئر پروفیشنل رجسٹری اور پبلک ہیلتھ کیئر فیسیلیٹی رجسٹری زمرے میں پہلا انعام دیا گیا۔

جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہت سے کام ہوئے ہیں۔ اسپتال میں علاج کے لیے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے لیے مفت دواﺅں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہم لوگ اس کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ہر ایک کا بہتر علاج ہو سکے، لوگ صحت مند رہیں۔ پی ایم سی ایچ کو قومی سطح پر سب سے زیادہ بیڈ والا اسپتال کی شکل میں بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشانہ کے مطابق اس کا تعمیراتی کام بھی تیزی کرائیں۔


وزیراعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ تمام اسپتالوں میں صاف صفائی کا مکمل انتظام رکھیں۔ اس میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ ہمیشہ سترنگی چادروں کو صاف رکھنا یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں صفائی کی جن کی بھی ذمہ داری ہے۔ اگر وہ اپنا کام بہتر طریقہ سے نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔