بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف مہیلا کانگریس نے دہلی کے جنتر منتر پر کیا مظاہرہ

مہیلا کانگریس نے دہلی کے جنتر منتر پر بے روزگاری اور مہنگائی کے معاملے پر مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ مہیلا کانگریس کی قومی صدر نیتا ڈیسوزا کی قیادت میں کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>مہیلا کانگریس کا احتجاج / آئی اے این ایس</p></div>

مہیلا کانگریس کا احتجاج / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مہیلا کانگریس نے جمعرات کو دہلی کے جنتر منتر پر بے روزگاری اور مہنگائی کے معاملے پر مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ مہیلا کانگریس کی قومی صدر نیتا ڈیسوزا کی قیادت میں کیا گیا۔

اس موقع پر نیتا ڈیسوزا نے آئی اے این ایس کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ آج مہیلا کانگریس کی ارکان ملک کے مختلف کونوں سے دہلی پہنچی ہیں اس ’مہیلا آکروش ریلی‘ میں شریک ہوئی ہیں۔ یہ مودی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں کیونکہ پورے ملک میں گھریلو بجٹ خراب ہو گیا ہے۔ بجٹ خراب ہونے کے ساتھ، متوسط ​​طبقے کے لوگ جنہوں نے ایل آئی سی اور ایس بی آئی میں سرمایہ کاری کی ہے، بہت خوفزدہ ہیں کیونکہ دونوں اداروں نے اپنا پیسہ اڈانی گروپ کے حصص میں لگایا ہے۔ ملک کی عوام اور خواتین تکلیف میں ہیں، اس لیے ہم مرکزی حکومت کو جگانے کے لیے یہ مظاہرہ کر رہے ہیں۔


وہیں، دہلی مہیلا کانگریس کی صدر امریتا دھون نے کہا ’’مودی حکومت کو ملک کی خواتین کی تکلیف نظر نہیں آتی۔ عوام کی جمع پونجی مہنگائی اور صنعتکاروں کے ہاتھوں لوٹی جا رہی ہے۔ اس لیے ہم اس سوئی ہوئی حکومت کو جگانے کے لیے 'مودی سرکار جاگو' کے نعرے لگا رہے ہیں۔‘‘

قبل ازیں پیر کو کانگریس پارٹی کی دہلی ریاستی یونٹ، طلبہ ونگ این ایس یو آئی اور مہیلا کانگریس نے اڈانی گروپ پر مالی دھوکہ دہی کے الزامات کو لے کر ایل آئی سی اور ایس بی آئی کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */